"پندرہ سو ویں۱۵۰۰ عید میلادالنبی ﷺ کا جلوس، راجہ باغبان اور احباب کی جانب سے دو ہزار بچوں میں کھجور، پانی اور وڑا پاؤ کی تقسیم:"

"۱۵۰۰ ویں عید میلادالنبی ﷺ کا جلوس، راجہ باغبان اور احباب کی جانب سے دو ہزار بچوں میں کھجور، پانی اور وڑا پاؤ کی تقسیم:"
شولاپور (نامہ نگار) – ۱۵۰۰ ویں جشنِ میلادالنبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر مجلس اتحادالمسلمین شولاپور شہر کے سیکرٹری راجہ باغبان سر اور ان کے رفقاء کی جانب سے جلوس میں شریک بچوں اور عوام کے درمیان کھجور، پانی کی بوتلیں اور وڑا پاؤ تقسیم کیے گئے۔ یہ متبرک خدمات، میلاد النبی ص کے جلوس کے موقع پر، کُل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے ریاستی کارگزار صدر اور سولاپور شہر کے صدر جناب حاجی فاروق بھائی شابدی نے اپنے دستِ مبارک انجام دیں۔
یہ پروگرام کی سرپرستی جناب راجہ باغبان سر ،سکریٹری ایم آئی ایم ، کی سرپرستی میں لیا گیا۔ اس موقع پر شہر کی سماجی و سیاسی شخصیات ، خصوصا" سلام بھائی شیخ، یونس تمبولی، عبداللہ کاٹگاونکر، حاجی متین باغبان، خواجہ بھائی کامبلے، محبوب کمٹھے، شریف بھائی انڈی والے، الیاس بھائی شیخ، وسیم شیخ، ایڈوکیٹ سراج شیخ، اظہر جہاگیردار، اسلم بھی پترکار شریف بھائی ، وحیدہ آپا شیخ، انیسہ آپا مغل ، نسیمہ آپا قریشی، اعجاز بھائی ، شعیب چودھری، حارث قریشی، ناصر منگلگیری اور دیگر معززین اور عہدیداران شامل تھے۔
اس پروگرام کی کامیابی کے لئے پالے خان پٹھان، زبیر پگڑی والے، شہباز شیخ، توصیف جیٹهپھول، مصیب باغبان، نعمان باغبان، علقمہ باغبان، الطاف باغبان، معیز باغبان، سلمان شیخ اور دیگر نوجوانوں نے قابل ذکر خدمات انجام دیں۔
جلوس میں شریک تقریباً دو ہزار سے زائد بچوں کو یہ اشیاء تقسیم کی گئیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ