"پانگل اسکول اور جونیئر کالج کو ریاستی مثالی مدرسے کا ریاستی ایوارڈ"۔
شولاپور : شولاپور میں یوم اساتذہ کے موقع پر "ایکناتھ سوابھيمانی شِکشک سینا، مہاراشٹر اسٹیٹ" کی جانب سے شہر کی تاریخی اور ممتاز تعلیمی انجمن "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کو امسال 2025 کے " مثالی مدرسے کے ریاستی" ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایکناتھ سوابھيمانی شِکشک سینا، مہاراشٹر اسٹیٹ کی جانب سے ہتاتماسمرتی مندر میں منعقد کیے گئے ایک شاندار جلسے میں مدرسہ ہذا کو "مثالی مدرسہ کے ریاستی اعزاز" سے نوازا گیا۔ اس جلسے میں شریک مہمانان کے دست مبارک سے اس ایوارڈ کو مدرسہ اور جونیئر کالج کی جانب سے مدرسہ ہذا کی معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگيردار، محمد علی شیخ، ذاکر شاہ پورے، اشتیاق تارانائیک، فوزیہ شیخ، فرزانہ نداف، عبدالرؤف پٹیل، خلیل پیرم پلی، شبانہ شاہ بھائی، آفرین مُلّا ، ناظمین پٹیل، عظمی استاد، جویریہ دیوان، ایمن شیخ، ہمیرا شیخ اور صبا کلیانی اوردیگر اسٹاف نے یہ اعزاز قبول کیا۔
مدرسہ ہذا کو یہ ایوارڈ تفویض کیے جانے پر مدرسہ ہذا کے طالب علموں اور اسٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اس موقع پر اِدارہ کے انتظامیہ، والدین ، سابق طالب علموں اور محبّانِ مدرسہ نے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگيردار ، تمام اسٹاف اور طالب علموں کو مبارک باد پیش کی۔
Comments
Post a Comment