نذیر احمد ابراہیم مُلّا مہاراشٹر ریاستی سطح ''مثالی معلم"سے سرفراز ۔


پنڈ ھر پور: (نامہ نگار) نر بھے ٹرسٹ ممبئی ، کے جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر بتا ریخ 7ستمبر سن 2025 بروز اتوار 11بجے سویری کالج آ ف انجینئرنگ پنڈ ھرپور میں خوبصورت ہال جہاں پر مہاراشٹر ریاستی سطح مثالی معلمین،معلمات ہر شہر سو لا پور ،گوا،ناسک،ممبی ،پو نہ، کولاہپور سے آئے ہوئے تھے ۔اُن کی قابلِ ستائش اور قابلِ تقلید تدریسی خدمات کے عوض میں بہترین اسناد اور ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
     اس اعزازی تقریب میں صدرِ جلسہ کے طور پر سیوری کالج کے فونڈر ڈاکٹر بی پی رونگے ،کالج کی پرنسپل محترمہ پوار میڈم ،اس اعزازی تقریب کے روحِ رواں حاجی اِقبال باگمارو سراور دیگر کئی معزز خواتین و حضرات اور کثیر تعداد میں اساتذہ اکرام کی موجودگی میں اُن منتخب شدہ معلمین اور معلمات کو اعزاز و اکرام کے ساتھ نوازا گیا ۔
ان خوش نصیب شخصیات میں سے ایک نام نذیر احمد ابراہیم مُلّا کا ہے جو پچھلے 26 سا لوں سے شہر سولا پورکی معروف اسکول محمد یونس اُردو ماڈل ہائی اسکول ،ویڑی گھر کل سولا پور میں معاون معلم کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں ۔آج اس موقع پر اُن کی بے لوث تدرسی خدمات پر صدرِ جلسہ محترم ڈاکٹر بی پی رونگے اور مہما ن خصوصی محترم نندكمار ساگر،سیکرٹری مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے بدستِ مبارک سے مہاراشٹر ریاستی سطح ،"مثالی معلم "کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ