ایک عہد کا خاتمہ۔۔۔ازقلم : جلال الدین سید قادری۔۔

موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لیے

ایک عہد کا خاتمہ۔۔۔
ازقلم : جلال الدین سید قادری۔۔
جناب عبدالکریم تانبے اِنتقال فرما گئے۔

اِنَّا لِلّهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

سابق استاد ضلع پریشد رتناگیری، جناب عبدالکریم تانبے عرف (अ.स. तांबे जनाब) (تانبے محلہ کرجی) نے داعیِ اجل کو لبیک کہا۔ آپ عمرِ عزیز کے قریباً 90 برس مکمل کرنے کے بعد مالکِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم عبدالکریم تانبے سماج کے بزرگ، معتبر اور مثالی شخصیت کے مالک تھے۔ آپ کی زندگی کا بڑا حصہ سماجی خدمت، سیاسی جدوجہد اور رفاہِ عامہ کے کاموں میں گزرا۔ تقریباً 60 برس پر محیط آپ کے سماجی و سیاسی کریئر کو ہمیشہ شاندار خدمات کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔
آپ کھاڑی پٹہ مسلم وکاس سنگھ کے بانی و فعال رکن اور ورکنگ کمیٹی ممبر رہے۔ کرجی انجمن تعلیم اور آدرش ہائی اسکول کرجی سے وابستگی کے دوران آپ کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔ اسی طرح آپ کھیڈ تعلقہ خریدی وکری سنگھ کی ورکنگ کمیٹی میں بھی سرگرم رہے۔
سیاسی میدان میں مرحوم نے کانگریس پارٹی کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی قائم رکھی۔ تعلقہ کانگریس پارٹی میں نائب صدر کی حیثیت سے آپ نے نہ صرف پارٹی کی جڑوں کو مضبوط کیا بلکہ اسے نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ آپ کی پرعزم اور وفادار سیاسی جدوجہد نے آپ کو سماج اور پارٹی، دونوں میں منفرد مقام عطا کیا۔ آج کے اس دورِ منافقت میں جب وفاداری اور اصولوں پر سمجھوتہ عام ہو چکا ہے، مرحوم کی ثابت قدمی اور اصول پسندی ایک نادر مثال ہے۔ بلاشبہ ایسے کارکنان عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
مرحوم عبدالکریم تانبے، مولانا شبیر تانبے کے والدِ محترم اور مفتی حماد شبیر تانبے کے دادا تھے۔ گھر کے اندر دو جلیل القدر علمائے کرام کی موجودگی، مرحوم کی دینی، سماجی اور سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی سماجی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کی لغزشوں کو نیکیوں میں بدل دے، درجات کو بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے اور امت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین۔

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ