کوہ نور ٹیچرس کالونی بھیونڈی میں ۱۳/واں نعت خوانی مقابلہ کا انعقاد۔


بھیونڈی (عبدالرحمن یوسف) :شہر بھیونڈی میں واقع کوہ نور ٹیچرس کالونی کے رہائشی محمد رفیق لقمان شیخ گزشتہ ۱۳/ برسوں سے کالونی کے رہائشی بچوں میں نعتیہ تقریب کا انعقاد کررہے ہیں۔ اس میں کالونی کے سرکردہ افراد نوجوان لڑکے لڑکیاں و خواتین جوش و خروش کے ساتھ حسبِ ضرورت تعاون پیش کرکے نعت خوانی مقابلہ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امسال چونکہ محمد ﷺ کا ۱۵۰۰/واں یوم ولادت باسعادت تھی۔ اس لیے کالونی میں کافی چہل پہل تھی۔ پروگرام کا آغاز محمد مجیب نے قرات سے کیا۔ حمد بار تعالٰی مصباح ہارون نے پیش کی۔
 نعت خواں ۲۰/ تھے۔ جس میں جونئیر و سینئر گروپ علحیدہ علحیدہ تھے۔ ان بچوں نے اپنی مترنم اور توتلی زبان میں نعت پاک پیش کرکے داد و تحسین سے مسرور ہوئے۔ خواتین و حضرات نے انھیں نقد رقم بطور انعام دی گئی۔ ۵/ستمبر کا دن ہونے کی وجہ سے کالونی کے ذمہ داران نے کالونی کے رہائشی اور کرایہ دار میں جو درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور سبکدوش ہوگئے ہیں ان کی خدمات کا اعتراف میں گلاب کا پھول اور قلم پیش کی گئی۔ اسی طرح نعت خوانی مقابلہ کے بعد ثمرین شعب نے خواتین کے لیے محمد ﷺ کس طرح سے رحمت بن کر انھیں مظلومیت سے نکال کر باوقار و باعزت مقام عطا کیا اس پر تقریر کی۔ رابعہ عامر قریشی، مصباح ہارون، مجیب محمد رفیق نے نعت پیش کی۔ مقابلہ میں اول دوم اور سوم آنے والے طلبہ کو ٹرافی اورنعت کی کتاب بطور انعام پیش کی گئی۔ ان انعامات کا مکمل خرچ محمد رفیق لقمان شیخ اور ان کی فیملی نے کیا۔ کالونی کے تمام رہائشی حضرات نے سبھی کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام کی منصف کے فرائض تحر النساء مس اور شکیلہ مس نے انجام دی۔ نظامت انعم محمد رفیق، جوریہ عقیل احمد اور فائقہ ہارون نے بحسن و خوبی انجام دی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ