آئیٹا پرتور یونٹ کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ پر مضمون نویسی مقابلہ442 طلبہ کی شاندار شرکت، نمایاں کامیابی پر طلبہ کو اول، دوم اور سوم انعامات سے نوازا جائے گا۔


  پرتور (شریف خان ) آئیٹا پرتور یونٹ ضلع جالنہ کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر مورخہ 7 ستمبر 2025 بروز اتوار ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج، پرتور میں ’’سیرت النبی ﷺ‘‘ کے عنوان سے مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام *آئیٹا کے قومی صدر جناب شیخ عبدالرحیم صاحب* کی زیر قیادت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔
سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر پرتور اور اطراف کے طلبہ و طالبات کے لیے گروپ وائز یہ مقابلہ رکھا گیا۔ دونوں گروپس سےاس مقابلے میں 442 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ شہر کے چھ اسکولوں کے علاوہ مضافاتی علاقوں سے بھی طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس مقابلے کے لیے ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول اور جونیئر کالج کی عمارت میں خصوصی انتظامات کیے گئے۔
اس مقابلے کو منعقد کرنے میں آئیٹا ضلع جالنہ کے صدر جناب کاشف دشمکھ، سیکریٹری جناب نصیرالدین خطیب، یونٹ صدر امر امودی چاوش، شیخ عبداللہ سر اور سید عارف سر نے نمایاں کردار ادا کیا۔ 
پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول کے اساتذہ نثار صدیقی سر، نعمان قمر سر، منیب سر، ضلع پریشد ہائی اسکول پرتور کے صدر مدرس خلیل دشمکھ سر، ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول کے ریٔس عاجز سر، مولانا محمد علی جوہر اسکول کے مختار سر، ممتاز سر کے علاوہ ریس خان سر، نعیم خطیب سر، جنید سر وغیرہ نے بھرپور تعاون حاصل رہا۔
اس موقع پر مفتی قدیر قاسمی صاحب اور مولانا عقیل قاسمی صاحب نے وزٹ دیکر حوصلہ افزائی فرمائ سماجی و سیاسی شخصیت جناب طارق صدیقی سر اور آئیٹا مہاراشٹر کے سیکریٹری جناب پٹھان شریف خان نے خصوصی شرکت فرما کر پروگرام کو وقار بخشا۔مقابلہ ارگنائزر کمیٹی نے اعلان کیا کہ دونوں گروپس میں اول دوم اور سوم آنے والے طالب علم کو نقد انعام بالترتیب 1500, ہزار اور 500 کے علاوہ ٹرافی و سند تفویض کی جائے گی ۔
یہ مقابلہ نہ صرف طلبہ میں سیرت النبی ﷺ سے محبت و وابستگی پیدا کرنے کا ذریعہ بنے بلکہ انہیں عملی زندگی میں نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی ترغیب بھی دیگا ۔انشااللہ
اس طرح کا تاثر آیٔٹا کے قومی صدر جناب شیخ عبدالرحیم صاحب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دیا ۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ