معلمِ سوشل، جنید شیخ کو ریاستی آدرش شکشک ایوارڈ۔


سولاپور (نامہ نگار): یومِ اساتذہ کے موقع پر، اتوار 7 ستمبر 2025 کو سویروئز کالج آف انجینئرنگ، گوجوگاؤں (تعلقہ پنڈھَرپور، ضلع سولاپور) میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر نربھَے پرتِشٹھان ٹرسٹ، ممبئی کی جانب سے سوشل اُردو ہائی اسکول کے معلمِ جلیل القدر جناب جنید عبدالقَیوم شیخ کو ریاستی آدرش شکشک و شکشک تر گناگورَو ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔
تقریب کی صدارت ڈاکٹر بی۔ پی۔ رونگے (بانی، سویروئز کالج آف انجینئرنگ، پنڈھَرپور) نے کی۔ معزز مہمانانِ خصوصی میں پرنسپل نندکمار ساگر، پرنسپل پرساد جادھو، شریمتی بھارتی رنشور، پرنسپل ایم۔ اے۔ شیخ، حاجی اقبال باغمارو اور ودیا کرشنا مہاشیکھر (گوا) شامل تھے۔
جناب جنید شیخ نے علمِ سائنس پر اُردو زبان میں تین گراں قدر کتابیں تصنیف کی ہیں۔ ان میں سے ایک کتاب کا مسودہ قومی کونسل برائے فروغِ اُردو زبان (وزارتِ تعلیم، حکومتِ ہند) نے منظور کیا، اسی کتاب کے اعترافِ کمال پر مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو اکیڈمی، ممبئی نے انہیں بہترین ادیب ایوارڈ سے نوازا۔ اس سے قبل بھی آپ متعدد مرتبہ بہترین معلم ایوارڈ کے اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔
تصویر میں جناب جنید شیخ کے ساتھ طالب سولاپوری، محمد حسین تامبولی، شعیب اٹکور، توصیف دیونی اور وسیم ساگر دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس عظیم کامیابی پر سوشل ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر اخلاق وڈوان، سیکریٹری ریاض چنڈرکی، پرنسپل رضوان شیخ، آفس بیررز امتیاز شابدی، یاسمین شیخ، رسول چودھری اور دیگر معززینِ سوشل نے دلی مسرت و فخر کا اظہار کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جنید شیخ کی علمی و تدریسی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے سرمایۂ افتخار اور مشعلِ راہ ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ