رائل گرلز اردواسکول میں عید میلاد النبی کی پُروقار محفل کا انعقاد۔۔
رائل گرلز اردواسکول میں عید میلاد النبی کی پُروقار محفل کا انعقاد۔۔
میرا روڈ : 3/ستمبر رائل گرلز اردو اسکول میں 3ستمبر کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ایک پروقار محفل کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا مقصد طالبات میں سیرتِ نبوی سے محبت اور اس پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طالبات نے عقیدت کے ساتھ نعتیں پیش کیں۔ اس کے بعد سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پُراثر تقاریر ہوئیں۔ طالبات نے ایک مختصر ڈرامے کے ذریعے بھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو اجاگر کیا، جسے بہت سراہا گیا۔ تقریب کا اختتام دعا پر ہوا، جس میں ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
Comments
Post a Comment