نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں یومِ مراٹھی ( مراٹھی بھاشا گورو دوس) کا انعقاد۔
کلیان ( سید شوکت علی) ۲۷ / فروری: ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام ادارہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں پرنسپل عبداللہ خان صاحب کی ہدایت پر اسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت رضوی صاحبہ ، جونیئر کالج سپروائزر محترم سید فہیم الدین سر ، بوائز سیکشن کی سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، گرلز سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ کی زیر نگرانی میں یومِ مراٹھی ( مراٹھی بھاشا گورو دوس) کا انعقاد عمل میں آیا ۔ بضمن یوم مراٹھی مراٹھی مضمون کی تدریسس انجام دینے والے اساتذہ و دیگر اساتذہ نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ریاست مہاراشٹرا کی علاقائی و سرکاری زبان مراٹھی کی اہمیت وافادیت سے واقف کراتے ہوئے مراٹھی زبان کی تاریخ سے روشناس کرایا ۔ مزکورہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں جمیع اساتذہ اکرام نے اپنا تعاون پیش کیا ۔