وردم پٹ شہر تملناڈو کے پنچا یت یونین اردو پرائمری سکول کا سالانہ جلسے کا انعقاد۔

ویلور۔ (محمد رضوان اللہ) 25 فروری 2025 کو پنچائت یونین اردو پرائمر اسکول وردم پٹ میں ایک عظیم الشان سالانہ جلسہ منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوئے جس کی صدارت جناب یس ڈبلیو فاروق صاحب نے فرمائی۔
 جلسے کا آغاز مولوی سید عبد القادر عمری صاحب کی قرات سے ہوا صدر مدرس جنابہ محترمہ نسیم بیگم صاحبہ نے استقبالیہ اور سالانہ رپورٹ پیش کی ۔معاون استانیہ زبیدہ النساء صاحبہ نے اناؤنسری کی خدمات انجام دیں اور عطیہ محمودہ صاحبہ نے طلبہ کو تیار کر کے اسٹیج روانہ کیا طلبہ اور طالبات نے اردو ،ٹمل اور انگریزی زبانوں میں اپنی تقاریر سے نوازا اس کے علاؤہ طلبہ نے دینی اور اخلاقی موضوعات پر ڈرامے، نعت اور نظمیں مختلف زبانوں میں بہت حسن و خوبی کے ساتھ پیش کیا نیز فینسی ڈریس میں اپنے آپ کو مزین کر کے پیش کیا قومی لیڈران اور اکابرین کی شکل میں بھیس بدل کر حاضرین کو مسحور کرنے کی کوشش کیا۔بعد ازاں یس ڈبلیو فاروق صاحب اور وی۔ اے فاروق صاحب نے علم کی اہمیت اور تعلیمی ترقی پر اظہار خیال کیا اورکارپوریشن کے کونسلر جناب وی۔آر نیتیکمار نے بھی طلبہ اور طالبات کی استعداد اور قابلیت اور آن کے حسن مظاہرے کی ستائش کی آخر میں ٹمل ٹیچر ای سوندری صحابہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور مولوی سید عبد القادر عمری صاحب کی دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔