یونین پرائمری اسکول سولاپور میں ثقافتی جلسے کا شاندار انعقاد۔

سولاپور : (اقبال باغبان) یونین ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام جاری یونین پری پرائمری اسکول میں ثقافتی جلسے کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت ادارے کے صدر نظیر عزیز شیخ نے کی اورمہمانان خصوصی کی حیثیت سے سی آئی ڈی افسر انوجا یا ئل ۔ صدر بارر پولس اسسٹنٹ کی پی آئی ۔ شو نحلى وٹے ۔ اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ منشيا مگر ۔ نہاء شیخ ۔ نور ٹرسٹ کے نذیر منشی ایکسٹینشن آفیسر دولت بی شیخ ۔، مراٹھی ساہتیہ پریشد کے ایوب نلامندو، عائشہ نذیرشیخ، نرگس شیخ، کی موجوگی میں شمع روشن کر کے پروگرم کی ابتداء کی گئی۔
 ایک معصوم بچے نے بڑے موثر انداز میں تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔ادارے کے صدر نذیر شیخ نے تمام مہمانوں کو شال گلدستے دے کر تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر طلباء نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے اور داد تحسین حاصل کی ۔جلسےکی نظامت جاوید قاضی نے کی اور شکریہ نر گس شخ نے ادا کیا۔ اس موقع پر اساتذہ الطاف جکلیر، جاوید قاضی ،جاوید گڑھوال ،تنزیلہ چیتاپورے ،بشریٰ جمعدار،مہر ۔ افشاں انعامدار کو مہمان خصوصی نے مبارکباد دی۔اس کے علاوہ مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والےطلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ اور گولڈ میڈل دے کر حوصلہ افزائی کی۔

ا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔