تمل ناڈو کے شہر کیل وشارم میں مدرسہ طیبیہ اور مدرسے مہتاب انجم کا سالانہ جلسہ تقسیم انعام کا انعقاد۔
مدرسہ مہتاب انجم و مدرسہ طیبیہ بڑی مسجد کیل وشارم کا سالانہ انعامی جلسہ بڑے شاندار طریقے سے منایا گیا عالیجناب کے او محمد الیاس صاحب نے صدارت کی اور مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد صدیق صاحب رہے اور یہ جلسہ کرپور محمد ایوب صاحب کے زیر سادت رہا۔
قرائت نعت کے بعد خطبہ استقبالیہ محمد شمیل حسناتی نے پیش کی اسکے بعد مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد صدیق صاحب نے بچوں کو نصیحت کی اور قرآن کی عظمت کو سمجھایا اسکے بعد انعامات تقسیم کیئے گئے پھر عالیجناب کے او نشاط احمد صاحب نے آئیے ہوئے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا آخیر میں مہمان خصوصی کی دعا سے مجلس برخواست ہوئی جو بچے قرآن مجید مکمل کئے ان کو سند ، شیلڈ اور تحفے دیئے گئے۔ اور امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ اور حاضری کی پابندی کرنے والے طلبہ اور نماز کی پابندی کرنے والے طلبہ اور جلسہ میں بہتر کار کردگی کرنے والے طلبہ کیلئے انعامات دیئے گئے اور مدرسہ میں پڑھنے والے تمام طلبہ کو عام انعامات دیئے گئے اور جلسہ میں شریک ہونے والے تمام افراد کی خاطر تواضع کی گئی۔
Comments
Post a Comment