مجیب خان اور صادق انصاری کو یونیک تھیٹر (بھیونڈی) کی جانب سے “لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ”

مجیب خان اور صادق انصاری گذشتہ کئی برسوں سے اردو تھیٹر کی ترقی اور ترویج کے لئے کوشاں ہیں۔ صادق الگ الگ موضوعات پر ڈرامہ لکھتے ہیں اور مجیب خان اپنی ماہرانہ ہدایت کاری سے ان میں جان پھونکتے ہیں۔ اس جوڑی نے کامیاب اور شاندار ڈرامے کر کے اردو ڈراموں کی تاریخ رقم کی ہے۔ یونیک تھیٹر بھیونڈی نے ان کی کاوشوں کو سمجھتے ہوے انہیں “لائف ٹائم اچیومنٹ” ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ معاشرے کی طرف سے ملنے والے یہ ایوارڈز اور ٹرافیوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ معاشرہ آپ کے تخلیقی کام کو تسلیم کرتا ہے اور آپ سے یہ چاہتا ہے کہ آپ نے جو کچھ کیا ہے اس سے بڑھ کر کام کریں۔ یہ ایوارڈز مزید ذمہ داریاں بڑھاتے ہیں اور تخلیقی لوگوں کو مزید محنت کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ان سے نا صرف صاحب اعزاز کو حوصلہ ملتا ہے بلکے نئے فنکاروں کے حوصلوں کو بھی تقویت ملتی ہے۔ 
غزل سرائی ، مونو ایکٹنگ، فینسی ڈریس اور ڈرامہ مقابلوں کے اس جشن میں بھیونڈی کے ایم ایل اے جناب رئیس شیخ صاحب بہ نفس سے نفیس موجود تھے انھوں نے اسٹیج سے مجیب خان کا استقبال کرتے ہوے ڈراموں کے شائقین سے اپیل کی کے وہ مجیب خان کے ڈراموں کو دیکھیں۔ یونیک تھیٹر کا یہ ایوارڈ مجیب خان کے ساتھ اردو کے منفرد مصنف صادق انصاری کو بھی دیا گیا۔ صادق انصاری کے دو ڈرامے “عشق جلے تو جلے ایسا” اور “پنڈت اور پٹھان” آئیڈیا ممبئی کی جانب سے لگاتار اسٹیج کیے جا رہے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔