عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار میں 'مراٹھی دیوس' کا جوش وخروش کے ساتھ انعقاد۔

بورنار (نامہ نگار) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی،جلگاوں کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار میں "مراٹھی دیوس" بڑے جوش وخروش کے سا تھ منایا گیا ۔ پروگرام کی تحریک صدارت عابد پنجاری نے پیش کی جس کی تائید مظہر خان نے پرزور طریقے سے کی ۔ صدارت اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر سلیم شاہ سر نے کی۔ مشہور مراٹھی شاعر و ڈرامہ نگار وشنو وامن شرواڈکر ( کسماگرج) کے یوم پیدائش پر اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس پروگرام میں پنجم تا نہم کے طلبہ و طالبات نے کسماگرج کی نظمیں ,ڈرامے اور ان کی تفصیلی معلومات پیش کیں۔ اپنے صدارتی خطبے میں ہیڈ ماسٹر سلیم شاہ سر نے مراٹھی زبان کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کی نظامت مراٹھی مضمون کے ہیڈ فیروز خان نے بخوبی انجام دی۔ صادق باغبان کے شکریے پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے غیر تدریسی عملے کے عاقب کھاٹک ،مشتاق بھائی اور یوسف بھائی نے تعاون کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔