بہشتی کرکٹ پریمیر لیگ مقابلہ کا انعقاد۔

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) شہر میں بہشتی برادری کے زیر اہتمام برادری کے نوجوانوں کو میدانی کھیل مقابلوں میں شرکت کی ترغیب دینے اور ان لائن گیم‌ سے دور رکھنے کے مقصد سے کرکٹ لیگ مقابلے سال گزشتہ کی طرز پر منعقد کۓ گۓ جن میں حسین آٹو الیون ، ایم بی الیون بوائز، عباسی واریئرز، سپر واشنگ سنٹر، عرش کنسٹرکشن سمیت کل پانچ ٹیموں نے "بہشتی کرکٹ پریمیئر لیگ" میں حصہ لیا، مقابلے کا افتتاح برادری کے صدر اکرم بہشتی نے کیا۔ اس موقع پر ، سیکرٹری مشتاق بہشتی، رفیق بہشتی ،مصطفٰی بہشتی، آصف بہشتی ، موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں عرش کنسٹرکشن نے ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنائے، تو عباسی واریئرز نے 33 رنز ہی بنائے۔ فاتح ٹیم کو ڈاکٹر اعزاز شاہ کے دست مبارک سے ٹرافی دیکر نوازا گیا۔ مین آف دی سیریز شعیب عباسی، بہترین بلے باز جمیل شیخ اور بہترین باؤلر جاوید بہشتی کو مومنٹوں سے نوازا گیا، جاوید بہشتی ، ارشاد عباسی، شاہ رخ بہشتی، سلمان بہشتی نے مقابلے کی کامیابی کے لیے محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔