Posts

بچوں کا دن - نظم (ادب اطفال) یومِ اطفال مبارک ہو- بقلم : ستار فیضی کڈپوی آندھرا پردیش انڈیا

Image
بچوں کا دن -  نظم (ادب اطفال) یومِ اطفال مبارک ہو  بقلم :  ستار فیضی کڈپوی آندھرا پردیش انڈیا بچوں کا دن ہے آیا خوشیاں ہزار لایا نہرو کو یاد کرنا دل اپنا شاد رکھنا معصوم کتنے اچھے مسرور سارے بچے بچوں نے گیت گایا موقع حسین پایا تم کامیاب ہونا اونچی اڑان اڑنا اول ہے تم کو آنا انعام خوب پانا بچے مرے وطن کے تارے ہیں یہ گگن کے بھارت کا نام کرنا اعلیٰ ہی کام کرنا جاری رکھو پڑھائی  چھوڑو سبھی برائی علم و ہنر کو سیکھو منزل کھڑی ہے دیکھو سارے علوم پاؤ  آگے ہی برھتے جاؤ تقدیر کو سجانا اپنا تو کل بنانا فیضی قلم اٹھاؤ اس قوم کو جگاؤ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے یوم اقلیتی بہبودکےموقع پر “تفسیر ملتقط” رسمِ اجرائی انجام دی۔ خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کی ایک منفرد عربی تفسیر ملتقط محفوظ ہوگئی۔

Image
حیدرآباد - (پریس نوٹ)  ریاست تلگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے آج یوم اقلیتی بہبود کے موقع پر “تفسیر ملتقط” (Tafseer-e-Multaqat) جلد دوم کی رسمِ اجرائی انجام دی ۔ یہ تفسیر پندرھویں صدی عیسوی کے عظیم عالم، مفسر، محدث اور صوفی بزرگ حضرت سید محمد حسینی المعروف خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کی ایک منفرد و عربی تفسیر ہے یہ نادر علمی سرمایہ تقریباً چھ سو (600) سال سے زائد عرصے تک مخطوطے کی صورت میں محفوظ رہا۔ آج دائرۃ المعارف العثمانیہ کے ذریعے اس کی تحقیق اور مکمل ہندی سید محمد گیسو دراز ریسرچ اکیڈمی، گلبرگہ کے اشتراک سے اس کی اشاعت کا اہتمام دراصل ایک فراموش شدہ علمی ورثے کو دوبارہ زندہ کرنے کی قابلِ قدر کوشش ہے۔ یہ اہم علمی کارنامے حیدرآباد کے تاریخی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے دائرۃ المعارف العثمانیہ نے انجام دیا ہے۔ ڈائرکٹر دائرۃ المعارف العثمانیہ پروفیسر ایس اے شکور کی نگرانی میں ادارہ عربی زبان کے نادر و نایاب علمی مخطوطات کو تلاش کرکے ان کی تحقیق و تصحیح کرتے ہوئے انہیں اشاعت کے ذریعے علمی دنیا تک پہنچا ہے۔ گزشتہ ایک صدی سے زائد عرصے میں د...

بیلگاوی کی عالمہ مبین پالیگار کو ’’نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ 2026‘‘ سے نوازا گیا - نئی دہلی میں قومی اردو کانفرنس کے دوران گولڈ میڈل، یادگاری شیلڈ اور توصیفی سند پیش؛ دینی و عصری تعلیم، اردو زبان اور معاشرتی اصلاح کے لیے طویل خدمات کا اعتراف

Image
  نئی دہلی  (نمائندہ)  11 نومبر 2026: تعلیم، تدریس، تعلیمی قیادت، اردو زبان و ادب کے فروغ اور معاشرتی اصلاح کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کرناٹک کے شہر بیلگاوی کی معروف ماہرِ تعلیم، عالمہ، قلم کار اور ماؤنٹ سینائی پی یو کالج آف آرٹس، کامرس اینڈ سائنسز، بیلگاوی کی پرنسپل عالمہ مبین پالیگار کو قومی سطح پر ایک اہم اعزاز سے نوازا گیا۔ قومی یومِ تعلیم کے موقع پر نئی دہلی میں منعقدہ ’’قومی اردو کانفرنس‘‘ میں انہیں ’’نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ 2026‘‘ (گولڈ میڈل) پیش کیا گیا۔قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ انڈیا کے زیرِ اہتمام یہ باوقار کانفرنس غالب اکیڈمی، غالب انسٹی ٹیوٹ آڈیٹوریم، ایوانِ غالب مارگ، نئی دہلی میں منعقد ہوئی، جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے منتخب اساتذہ، پروفیسرز، ماہرینِ تعلیم اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے خدمات انجام دینے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر عالمہ مبین پالیگار کو گولڈ میڈل، یادگاری شیلڈ اور توصیفی سند پیش کی گئی۔تنظیم کے قومی صدر چودھری واصل علی گجر اور قومی جنرل سیکریٹری وکاس کمار رانا کے دستخط سے جاری کردہ توصیفی سند میں ان ک...

ایک روشن علمی و ادبی سفر کا قومی اعتراف - پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار صاحب کو مولانا عبدالمجید دریابادی عالمی اردو ایوارڈ برائے زبان وادب سے سرفرازی پر خراجِ تحسین و تہنیت - بقلم : محمد سمیع مومن،(صدر، پرواز فاؤنڈیشن شولاپور)

Image
ایک روشن علمی و ادبی سفر کا قومی اعتراف -  پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار صاحب کو مولانا عبدالمجید دریابادی عالمی اردو ایوارڈ برائے زبان وادب سے سرفرازی پر خراجِ تحسین و تہنیت بقلم : محمد سمیع مومن، (صدر، پرواز فاؤنڈیشن شولاپور) بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کسی بھی معاشرے کی تہذیبی شناخت اس کے علمی سرمائے، فکری روایت اور ادبی ورثے سے تشکیل پاتی ہے، اور اس سرمائے کی حفاظت و افزائش کا فریضہ وہ اہلِ علم و قلم انجام دیتے ہیں جو اپنی ذات کی تشہیر سے زیادہ اپنے مقصد کی سربلندی کو اہمیت دیتے ہیں۔ تاریخ کے صفحات پر انہی لوگوں کے نقوش دیرپا ثابت ہوتے ہیں جن کی زندگی علم کی ترویج، فکر کی بالیدگی، زبان کی خدمت اور نئی نسل کی ذہنی و فکری آبیاری کے لیے وقف رہتی ہے۔ ایسی شخصیات کی خدمات کا اعتراف دراصل ان اقدار کا اعتراف ہوتا ہے جن پر کسی مہذب معاشرے کی علمی و تہذیبی عمارت استوار ہوتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار صاحب کی شخصیت اور ان کا علمی و ادبی سفر بھی اسی تناظر میں قابلِ توجہ ہے۔ اردو زبان محض اظہار و ابلاغ کا وسیلہ نہیں، بلکہ ایک تہذیبی روایت، فکری ورثے اور مشترکہ ثقافتی شعور...

تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکادمی کا جشنِ یومِ تعلیم و یومِ اردو شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

Image
چنئی، 11 نومبر 2026: محکمہ اعلیٰ تعلیم، حکومت تمل ناڈو کے زیرِ اہتمام، تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکادمی کی جانب سے جشنِ قومی یومِ تعلیم اور یومِ اردو کے موقع پر ایک عظیم الشان پروگرام آڈیٹوریم (ہال 33)، مدراس یونیورسٹی، چنئی میں نہایت شاندار اور کامیاب انداز میں منعقد ہوا۔طلبہ، اساتذہ، شعراء و ادباء کو ایوارڈ و اعزاز سے نوازا گیا، مدراس یونیورسٹی کا ہال اردو کے دیوانوں سے بھر گیا۔ یہ پروگرام اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوا۔ پروگرام کی صدارت عزت مآب جناب پی۔ وشوناتھن صاحب، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، حکومت تمل ناڈو و چیئرمین، تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکادمی نے فرمائی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اردو صرف ایک زبان نہیں، بلکہ ہندوستان کی تہذیب، محبت اور گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے۔ عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب جوسف وجے کی نگرانی میں حکومت تمل ناڈو اردو کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور آئندہ بھی اردو اکادمی کے ذریعے اردو کی ترقی کے لیے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے اردو کے طلبہ و اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اردو کو جدید تعلیم سے جوڑنا وقت...

تعلیم کی روشنی اور اردو اسکولوں کی اہمیت - از قلم : عثمان احمد، عمرکھیڑ (ضلع ایوت محل)

Image
تعلیم کی روشنی اور اردو اسکولوں کی اہمیت -  از قلم : عثمان احمد، عمرکھیڑ (ضلع ایوت محل) تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام کی سب سے پہلی اور بنیادی شرط ہے۔ ایک تعلیم یافتہ معاشرہ ہی قوم کو بلندیوں تک لے جا سکتا ہے۔ اسی فلسفے اور سوچ کے تحت بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے اردو اسکول معاشرے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ "اسکول بچاؤ، ملک بناؤ" کسی بھی قوم کا مستقبل اس کے بچوں کے ہاتھوں میں ہوتا ہے، اور بچوں کا مستقبل معیاری تعلیم سے وابستہ ہے۔ آج کے اس پرآشوب دور میں اردو اسکولوں کا فروغ اور ان کا تحفظ وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ جیسا کہ یہ نعرہ ہمیں بیدار کرتا ہے کہ "اسکول بچاؤ، ملک بناؤ"؛ اسی طرح ہمیں بھی اپنے تعلیمی اداروں کی بقا اور ترقی کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جب ہمارے اسکول مضبوط ہوں گے، تبھی ہمارے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں گے۔ اسی مناسبت سے  ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول، عمرکھیڑ ضلع ایوت محل کا کردار عمرکھیڑ جیسے شہر میں اردو اسکول بچوں کو معیاری ت...

پی ایم شری - سابق طلباء کا ملاپ (الومُنی ری یونین) - آئیے، اپنے اسکول کی یادوں کو ایک بار پھر تازہ کریں!

Image
پی ایم شری - سابق طلباء کا ملاپ (الومُنی ری یونین) -  آئیے، اپنے اسکول کی یادوں کو ایک بار پھر تازہ کریں! عمرکھیڑ تاریخ: 06/11/2026 | وقت: دوپہر 02:00 بجے | مقام: پی ایم شری این پی (PM SHRI N.P.) اردو سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول، عمرکھیڑ۔ 'پی ایم شری' (PM SHRI - پرائم منسٹر اسکولز فار رائزنگ انڈیا) اقدام کے تحت سابق طلباء کے ایک اجتماع (ایلومنائی میٹ) کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت خوانی سے ہوا۔ اس اقدام کا مقصد سابق طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اسکول کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں، جس میں بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) اور سہولیات کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس تقریب میں کل چالیس طلباء نے شرکت کی۔ سابق طالب علم عرفان تاؤ نے اسکول میں بورویل (borewell) لگوا کر پانی کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ مزید برآں، ڈاکٹر غازی اثر نے اسکول کے لیے ایک بڑی اسمارٹ ایل سی ڈی (LCD) اسکرین عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور اسکول کی ترقیاتی سرگرمیوں میں حصہ ڈالنے کے لیے سابق طلباء کی ایک ٹیم تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ تقریب کی صدارت جعفر بھا...

کاغذی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کا بارہواں جلسۂ تقسیمِ انعامات؛ تعلیمی ترقی اور سماجی اتحاد کا مثالی مظاہرہ - رکنِ اسمبلی امول چمن راؤ پاٹل سمیت سیاسی، سماجی اور تعلیمی شخصیات کی شرکت؛ طلبہ کی تعلیمی ترقی اور برادری کی ہمہ جہت خوش حالی کے عزم کا اظہار."

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): ضلع جلگاؤں کے اہم‌ تعلقہ ارنڈول شہر میں کاغذی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ بارہویں جلسۂ تقسیمِ انعامات کی پُروقار تقریب نہ صرف طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنی بلکہ اس نے تعلیمی بیداری، سماجی اتحاد، باہمی ہم آہنگی اور کاغزی برادری کی اجتماعی ترقی کا ایک مؤثر پیغام بھی دیا۔ تقریب میں رکنِ اسمبلی (ایم ایل اے) امول چمن راؤ پاٹل، صدر بلدیہ نریندر ٹھاکر، شیوسینا کے گروپ لیڈر منوج پاٹل، سورت کے کانگریس رہنما اسلم سائیکل والا اور سوسائٹی کے صدر عقیل کاغذی سمیت متعدد سیاسی، سماجی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر 1500 سے زائد شہریوں کی موجودگی نے تقریب کی اہمیت اور عوامی دلچسپی کو نمایاں کیا۔ تقریب میں سوسائٹی کے سکریٹری عرفان حسن، خزانچی سراج کبیر الدین اور مجلسِ عاملہ کے تمام اراکین کے علاوہ کونسلر نجمہ سعید کاغذی، سید شبانہ نور الدین، کونسلر عمران علی، رویندر مہاجن، نتیش چودھری، سابق کونسلر شہاب الدین کاغذی، اسلم پنجاری، سابق کونسلر عابدہ آپا، آفاق سر، ندیم سر، جاوید سر، صغیر سر، فار...

اردو ادب کا ایک روشن نام، ایک قابلِ فخر اعزاز - ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار صاحب کو "مولانا عبدالماجد دریابادی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے زبان وادب" ملنے پر خصوصی مبارکباد - از قلم: ڈاکٹر تہمینہ تنویر، باری، سولاپور

Image
اردو ادب کا ایک روشن نام، ایک قابلِ فخر اعزاز -  ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار صاحب کو "مولانا عبدالماجد دریابادی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے زبان وادب" ملنے پر خصوصی مبارکباد از قلم: ڈاکٹر تہمینہ تنویر، بارسی، ٹاکلی، اکولہ  کچھ کامیابیاں صرف ایک فرد کا اعزاز نہیں ہوتیں، بلکہ وہ پورے علمی و ادبی حلقے کے لیے باعثِ مسرت و افتخار بن جاتی ہیں۔ ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار صاحب کو" مولانا عبدالماجد دریابادی عالمی یوم اردو ایوارڈ" سے نوازا جانا بھی ایسی ہی ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین پیش رفت ہے۔ یہ اعزاز اردو زبان و ادب سے ان کی وابستگی اور علمی و ادبی خدمات کے اعتراف کی ایک خوب صورت علامت ہے۔ بلاشبہ اہلِ علم و ادب کی پذیرائی دراصل زبان و تہذیب کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہے۔ ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار صاحب کو یہ اعزاز ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے علم، قلم اور صلاحیتوں میں مزید برکت عطا فرمائے، انہیں صحت و عافیت کے ساتھ مزید علمی و ادبی خدمات انجام دینے کی توفیق دے۔ ایسے اعزازات شخصیات کو نہیں، بلکہ ان کے ذریعے عل...

ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار کو عالمی سطح کا ایوارڈ؛ اُردُو کے ایک جیالے مسافر کی خدمات کا اعتراف - ازقلم : ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، (پرنسیپل، ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور)

Image
ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار کو عالمی سطح کا ایوارڈ؛ اُردُو کے ایک جیالے مسافر کی خدمات کا اعتراف   ازقلم : ڈاکٹر ہارون رشید باغبان،  (پرنسیپل، ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور) شولاپور: (11 نومبر) : اردو ڈیولپمینٹ آرگنائزیشن نئی دہلی کی جانب سے حال ہی میں، شولاپور کے ایک بے حد فعال، محنتی اور سنجیدہ معلّم اُردُو، پروفیسرڈاکٹر محمد شفیع چوبدار سر کو "مولانا عبدالماجد دریابادی، عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے زبان وادب" تفویض کیا گیا۔ مورخہ۔ 09/نومبر 2026ء کو نئی دہلی میں شاندار تقریب میں موصوف کو یہ اعزاز نہایت ہی تزک و احتشام کیساتھ پیش کیا گیا۔ اس خبر سے شہر و ضلع ہی نہیں بلکہ پورے ریاست مہاراشٹر کے اُردُو دوست حضرات، طالب علم اور اُردُو زبان و ادب کی ترقی و ترویج میں سرگرم بیشمار حضرات بےحد مسرور ہوئے۔ دراصل یہ اعزاز ایک شخص کا اعزاز نہیں بلکہ اُردُو زبان و ادب سے وابستہ، ہمہ وقت خود کو زبان و ادب کی ترقی و ترویج میں مصروف رکھنے والے ایک خاموش خادم اُردُو کی تسلسل اور سنجیدگی کے ساتھ کی جا رہی بیش قیمت خدمات کی پشت پناہی ...

امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد: حریت، قومی اتحاد اور معمارِ جدید ہندوستان - مضمون نگار: ڈاکٹر آر۔ ایس۔ رحمت اللہ، (اسکول اسسٹنٹ اردو، 14 کاندڑیگا، چتور، آندھرا پردیش)

Image
امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد: حریت، قومی اتحاد اور معمارِ جدید ہندوستان -  مضمون نگار: ڈاکٹر آر۔ ایس۔ رحمت اللہ،  (اسکول اسسٹنٹ اردو، 14 کاندڑیگا، چتور، آندھرا پردیش) تاریخِ ہند کا ایک تابندہ باب: ہندوستان کی تحریکِ آزادی، قومی یکجہتی اور جدید تعلیمی نظام کی تشکیل کی تاریخ مولانا ابوالکلام آزاد کے ذکر کے بغیر نامکمل ہے۔ وہ محض ایک سیاسی رہنما یا آزادی کے سپاہی نہیں تھے بلکہ ایک بلند پایہ عالمِ دین، مفکر، مفسر، صحافی، ادیب، مؤرخ اور ماہرِ تعلیم کی حیثیت سے ہندوستان کی تاریخ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں علم و دانش، سیاسی بصیرت، مذہبی رواداری اور قومی اخلاص کے عناصر اس طرح یکجا تھے کہ وہ اپنے عہد کی ایک ممتاز اور ہمہ جہت شخصیت بن کر ابھرے۔ مولانا آزاد نے اپنی تحریروں، تقریروں اور سیاسی جدوجہد کے ذریعے برطانوی سامراج کے خلاف ہندوستانی عوام میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔ وہ ہندو مسلم اتحاد، مشترکہ ہندوستانی قومیت اور مذہبی رواداری کے مضبوط حامی تھے۔ آزادی کے بعد انہوں نے ملک کے پہلے وزیرِ تعلیم کی حیثیت سے ہندوستان کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی نظام کی بن...

ڈاکٹر غضنفر اقبال کو کرناٹک اردو اکادمی کا نثری خدمات ایوارڈ تفویض

Image
  بنگلور: 11/ نومبر(ای میل ) ڈاکٹر محمد مسیح اللہ رشادی کی اطلاع کے مطابق کرناٹک اردو اکادمی بنگلورو کی جانب سے 9نومبر 2026 کو ٹاون ہال بنگلور میں گہوارہ علم و ادب گلبرگہ کے معروف اردو قلم کار ڈاکٹر غضنفر اقبال کو ان کی گراں قدر تصنیفی و تالیفی خدمات کے اعتراف میں سالانہ ایوارڈ برائے نثری خدمات عزت مآب جناب ڈی کے شیو کمار وزیر اعلی کرناٹک کے ہاتھوں تفویض کیا گیا۔ یہ ایوارڈ شال توصیفی سند میمنٹو اور پچاس ہزار روپے پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر غضنفر اقبال مرکزی ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کے دو باوقار اعزازات یووا پرسکار اور بال ساہتیہ پرسکار سے سرفراز کئے گئے ہیں ۔ان کی 26 کتابیں شائع ہوکر ادبی حلقوں سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ تقریب تفویض اعزازات میں حکومت کرناٹک کے وزراء جناب یو ٹی قادر جناب رضوان ارشد، ارکان اسمبلی جناب این اے حارث، محترمہ کنیز فاطمہ کے علاوہ رکن پارلیمان جناب منصور علی خان، محترمہ سلمی فہیم، جناب مفتی محمد علی قاضی مصباحی صدر کرناٹک اردو اکادمی بنگلور اور اراکین اکادمی سمیت کئی معزز شخصیات شریک تھیں۔

ملّت جونیئر کالج میں یومِ تعلیم کا انعقاد؛ مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی خدمات کو خراجِ عقیدت - "طلبہ کو مولانا آزاد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مطالعے کا شوق اور علمی جستجو پیدا کرنے کی تلقین"

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): ملک کے اولین وزیرِ تعلیم، ممتاز مفکر، دانشور اور مجاہدِ آزادی مولانا ابوالکلام آزادؒ کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے ملّت جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں میں یومِ تعلیم کے عنوان سے ایک بامقصد تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر مولانا آزاد کی علمی، تعلیمی اور قومی خدمات کو یاد کرتے ہوئے طلبہ کو ان کی زندگی سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی۔ تقریب کا آغاز جماعت دوازدہم کی طالبہ عرشین شیخ کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ شیخ زیان احمد نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے یومِ تعلیم کی اہمیت اور اس کے انعقاد کی غرض و غایت بیان کی۔ بعد ازاں جونیئر کالج کی طالبات نے مولانا ابوالکلام آزادؒ کی شخصیت، علمی مقام، نمایاں کارناموں اور سوانحِ حیات پر اظہارِ خیال کیا۔ ان طالبات میں شافعہ شیخ اور الفیہ ناز کے علاوہ جونیئر لیکچرار سمیہ شاہ بھی شامل تھیں۔ پروگرام کے دوران پروجیکٹر کے ذریعے مولانا آزادؒ کی زندگی کے مختلف گوشوں اور ان کی جدوجہد پر مبنی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں، جن کے ذریعے طلبہ کو ان کی ہمہ جہت شخصیت اور تعلیمی خدمات سے روشناس کرایا گیا۔ اس موقع...

مولانا ابوالکلام آزاد ایک عہد ساز شخصیت - ازقلم : ( ف۔خ۔مسرت )

Image
مولانا ابوالکلام آزاد ایک عہد ساز شخصیت ازقلم :    ( ف۔خ۔مسرت ) ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے   بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد برصغیر کی تاریخ کی ایک ایسی عہد ساز شخصیت کا نام ہے جو بیک وقت ایک شعلہ بیاں خطیب، بے باک صحافی، مایہ ناز مفسرِ قرآن اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرِ تعلیم تھے۔ انہوں نے نہ صرف اپنی سیاسی بصیرت سے ملک کی تقدیر بدلی بلکہ اپنے قلم سے اردو ادب کو ایک نیا عروج بخشا۔ مولانا ابوالکلام آزاد 1888 کو مکہ معظمہ میں ایک ہندوستانی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام مولانا خیرالدین اور والدہ کا نام عالیہ بنت محمد تھا۔ ان کے والد ایک مشہور عالمِ دین تھے۔ مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔ بعد میں وہ ابوالکلام آزاد کے نام سے مشہور ہوئے۔ آزاد کی زندگی علمی و دینی لحاظ سے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔ ان کے والد نے انہیں عربی، فارسی اور اسلامی علوم کی تعلیم دی۔ بعد ازاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گہری نظر رکھی اور علمی میدان میں نمایاں مقام ...

حضرت سیدنا عبدالقادر شاہ ولی گنج سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوریؒ کی سیرت و کرامات ایمان افروز ہیں:ڈاکٹر محمد ادریس احمد قادری کا جلسہ سے خطاب

Image
بیدر، 10 نومبر (نامہ نگار): درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں منعقدہ جلسہ ”شانِ اولیاء اللہ“ سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز پیر طریقت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری بگدلی، سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف نے حضرت سیدنا عبدالقادر شاہ ولی گنج سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوریؒ کی سیرتِ مبارکہ، تعلیمات اور کرامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت قادر ولیؒ صاحبِ کرامات اور ولی کامل تھے۔ آپ کا روحانی سلسلہ پیرانِ پیر حضرت محبوبِ سبحانی غوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی گیارہویں پشت سے ملتا ہے۔ آپ کا اسمِ گرامی بھی حضرت غوثِ اعظمؒ کے نام مبارک کی نسبت سے عبدالقادر رکھا گیا۔ آپ کی ولادت کی بشارت حضرت خضر علیہ السلام نے خواب میں آپ کے والدین کو دی تھی اور فرمایا تھا کہ یہ بچہ کونین کا قطب اور ثقلین کا غوث ہوگا۔ ڈاکٹر محمد ادریس احمد قادری بگدلی نے حضرت کی ایک روحانی بشارت کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ پانچ سال کے ہوئے تو ایک دن گاؤں کے قریب جنگل میں ایک درخت کے نیچے آرام فرما تھے۔ اسی دوران ایک شخص فقیر کی صورت میں آپ کے پاس آیا اور کہا کہ اے اللہ کے ولی! ...

مسلم ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن بیدر کے زیراہتمام حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی یومِ پیدائش تقریب کا امیاب انعقاد عمل میں آیا

Image
بیدر، 10 نومبر ( نامہ نگارمحمد عبدالصمد): مسلم ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن بیدر کے زیراہتمام عظیم مجاہدِ آزادی حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی یومِ پیدائش کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی بیدر کے صدر جناب عبدالمنان سیٹھ نے شرکت کرتے ہوئے حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ عبدالمنان سیٹھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی بہادری، حب الوطنی، سیکولر اقدار اور ملک کے لیے دی گئی عظیم قربانی ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ ان کی زندگی ہمیں اتحاد، بھائی چارے، جرأت اور انصاف کے لیے کھڑے ہونے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کے پیغامِ حوصلہ، اخوت اور قومی یکجہتی کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پرقائد قوم جناب سید عبدالوحید لکھن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی زندگی جرأت و بہادری، حب الوطنی اور بے مثال قربانی کی روشن مثال ہے۔ ان کی جدوجہد اور ملک سے محبت کا جذبہ آج بھی ہر ہندوستانی کے لیے قابلِ تقلید ہے۔ تقریب میں حضرت مولانا مفتی شیخ عبدالغفار مظفرالقاسمی،حضرت مولانا مفتی سید س...

موسمِ سرما کی آمد - احتیاطی تدابیرکو اختیار کریں - از قلم : مفتی محمد اسلم جامعی، (استاذ دارالعلوم محمدیہ قدوائی روڑ مالیگاؤں)

Image
موسمِ سرما کی آمد -  احتیاطی تدابیرکو اختیار کریں -  از قلم : مفتی محمد اسلم جامعی،  (استاذ دارالعلوم محمدیہ قدوائی روڑ مالیگاؤں)  صحت و تندرستی اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ عظیم ترین نعمت ہے، بل کہ بقول علامہ عبدالرحمن مبارک پوری رح جسمانی صحت ایمان کے بعد سب سے بڑی نعمت ہے، اسی بنا پر اسلام میں حفظانِ صحت پر خاص توجہ دی گئی ہے، سورہ اعراف آیت ٣١ میں ارشادِ خداوندی ہے،، کھاؤ اور پیو اور حد سے نہ نکلو،، اس آیت میں حد سے نکلنے کی ممانعت حفظانِ صحت کے اصول سےہے، چناں چہ حضرت مفتی سعید صاحب پالنپوری رح لکھتے ہیں کہ طب کی ترتیب وار تین بنیاد ہیں، حفظانِ صحت، استخراج مادۂ فاسد اور حِمْیة(پرہیز) پہلے کوشش یہ ہونی چاہیے کہ صحت محفوظ رہے، کوئی ایسا کام نہ کرے جس سے صحت خراب ہوجائے، موسم بدل رہا ہے ہو تو کھلی جگہ نہ سوئے، کھائے پیئے مگر انداز سے کھائے، اشتہا کے بغیر نہ کھائے، مضر چیزیں نہ کھائے اور بہت کم بھی نہ کھائے، بقائے صحت کے بقدر کھائے اس اصل کا ذکر اس آیت میں ہے فرمایا کھاؤ پیئو مگر حد سے تجاوز مت کرو، بے حد کھائے گا تو معدہ خراب ہوجائے گا اور بیمار پڑے گا (ہ...

تعلیمی بیداری کے لیے عالمی یوم اردو و قومی یوم تعلیم مشترکہ طورپر جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

Image
     اڑیسہ (نامہ نگار) دارالعلوم غریب نواز مدرسہ اڈیشہ کے ضلع جھاڑ سگڈا شہر بیل پہاڑ نزد ریلوے پھاٹک تعلیمی بیداری کے سلسلے سے عالمی یوم اردو و  قومی یوم تعلیم مشترکہ طورپر جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ مدرسہ کے طلباء و اساتذہ کرام کشیر تعداد میں شامل ہوکر اردو سے محبت و تعلیم کو فروغ عام پروگرام کے ہدایات کو غور سے عمل کی نعیت سے سنیں ۔  مقرر خاص پچھم اڈیشہ اقلیتی مینوریٹی فورم انجمن کے صدر  احقر عبدالودود اجنبی ماہرین معدنیات و خادم اردو نے تفصیل مدلل بیان میں فرمایا کہ ملک کے ذیادہ تر مسلمانوں کے مزہبی کتابوں کا زخیرہ اردو زبان میں ترجمہ کی شکل میں موجود ہے اسطرح ہندوستانی مسلمانوں کے مزہب کا راز اردو زبان میں مضمر ہے تو کم سے کم مسلمانوں کے نءی نسل کو اردو پڑھنا لکھنا سیکھنے کی کوشش کریں ورنہ وے دین سے دور ہو سکتے ہیں ۔ اس لیے اردو سماج کی ذمداری اور ذیادہ بڑھ جاتی ہے کہ اردو کی فروغ پہلے اپنے ذات سے شروع کرے روزانہ کچھ صفحات  آف یا آنلاین Offline online اخبار رسالہ دینی کتابوں کے مطالعہ کریں تو پھر گھر کے اردو ماحول سے بچوں میں ڈیجی...

اردو ادب کا سچا سپاہی — پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدارازقلم : محمود نواز سولاپور

Image
اردو ادب کا سچا سپاہی — پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار ازقلم : محمود نواز سولاپور اردو کی دنیا میں جہاں کچھ لوگ اردو کے نام پر محبت اور خدمت کے دعوے کرتے ہوئے برسوں سے اپنے ذاتی مفادات کی دکانیں چمکاتے رہے، جہاں اردو کے نام کو ذاتی تشہیر اور مفادات کا ذریعہ بنایا گیا، وہیں ایک ایسی شخصیت بھی موجود ہے جس نے نہ کبھی اردو کی خدمت کا سودا کیا، نہ اپنے کام کا صلہ مانگا اور نہ ہی کسی ذاتی مفاد کو اپنی جدوجہد کا مقصد بنایا۔ اس شخصیت نے اپنی زندگی کے قیمتی تین دہائیوں سے زائد عرصے کو اردو زبان و ادب کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ وہ نام ہے پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار! چوبدار صاحب محض ایک ادیب، شاعر یا اردو کے استاد نہیں، بلکہ اردو ادب کے ایک سچے سپاہی ہیں۔ ایسے سپاہی جو شہرت کے شور سے دور رہ کر اپنے قلم، اپنی فکر، اپنی صلاحیتوں اور مسلسل عملی جدوجہد کے ذریعے اردو ادب کے گلشن کی آبیاری کر رہے ہیں۔ سولاپور کی سرزمین پر اردو کی تہذیبی، ادبی اور علمی سرگرمیوں کو زندہ رکھنے اور نئی نسل تک پہنچانے میں ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ بزمِ غالب ہو، یا خادمان اردو فورم ہو، نور ٹرسٹ کی سر...

تہنیتی نظم - پروفیسر محمد شفیع چوبدار کوعالمی یومِ اُردو 2026ء پرمولاناعبدالماجددریابادی ایوارڈ ملنے پر لکھی گئی نظم - میرؔبیدری، کرناٹک۔

Image
پروفیسر محمد شفیع چوبدار کوعالمی یومِ اُردو 2026ء پر مولاناعبدالماجددریابادی ایوارڈ ملنے پر تہنیتی نظم -  میرؔبیدری، کرناٹک۔  موبائل:9845628595   عالمی یومِ اُردو لگنے لگاہے میرؔچھکا چھک آج  عبدالماجد دریا بادی ہو، ایوارڈ مبارک آج  اردو زبان وادب کافروغ مشن ہے پروفیسر جی کا لمبی عمر ادب میں ملے اور قد بھی درازہوسرجی کا ہم نے روزوشب انھیں خدمت کرتے صحافت کی دیکھا اردو زبان وادب سے محبت بھی تو شدت کی دیکھا  اللہ اور رسول اللہ سلّم کے ہرپل ہیں یہ مطیع مجھ کو خوشی ہے، میدانِ اردو میں بنے ہیں میرے شفیع عزت اپنی ہوگی، اردو کی نسلوں سے جانتے ہیں  اردو زباں کو اپنا سارا ہی سرمایہ مانتے ہیں  صحت اچھی رہے، خدمت بھی جاری رہے، کُل ایک صدی  سانس ہم بھی سکھ کی لیں گے، اردو کرے سب کو دیوانی    خدمت ِ اردو سے کچھ ہاتھ نہیں آنے والا اِن کو میر ؔثریا پر ڈھونڈے گا مگر پانے والا اِن کو