Posts

غزل ۔۔ از۔۔۔ آصف عالم بیڑ

Image
غزل از۔۔۔ آصف عالم بیڑ

غزل۔۔۔۔ جمال چشتی

Image
غزل  شاعر: جمال چشتی 9890225075 رات نغمے سناتی رہی رات بھر  چشمِ نم مسکراتی رہی رات بھر  یاد آنے لگے گزرے لمحات سب  آنکھ آنسو بہاتی رہی رات بھر  ہم شبستان غم کے مکینوں کو پھر  زِندگی    منہ چڑاتی  رہی  رات بھر  وہ جفاکش جو محروم روزی رہے  نیند اُن کو ہی آتی رہی رات بھر  ہم فقیر زماں تھک کے سو بھی چُکے  زِندگی غل مچاتی رہی رات بھر  اِک تیرے واعدہ وصل جاں کی قسم  سانس آتی و جاتی رہی رات بھر  اِک صدا گوشہء غیب سے آکے بس  نیند سے یوں جگاتی رہی رات بھر   طرحی مصرعہ: چشمِ نم مسکراتی رہی رات بھر  فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن

میرا کتب خانہ سرگرمی کے تحت طالبات نے بنایا اپنا ذاتی کتب خانہ۔ ضلع پریشد اردو اسکول گلشن نگر موہول شولاپور کی کامیاب کوشش۔

Image
شولاپور : (نامہ نگار) اردو ریڈنگ پروگرام 2:0 سال 2024 کے تحت دیوالی کی تعطیلات میں ضلع پریشد اردو اسکول گلشن نگر موہول شولاپور کے طلبہ نے اپنی ذاتی لائبریری میرا کتب خانہ گھر میں بنائی اس سرگرمی کے تحت طلبہ کو کتابیں پڑھنے سے دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے اور گھر کے تمام افراد بھی کتابیں پڑھنے میں دلچسپی لے رہیں ہیں۔ ۔جس کیلئے ہم جناب جاوید قاضی سر اور عمران جمعدار سر اور شولاپور ضلع کے اردو ناظر تعلیم اطہر پرویز دفعدار صاحب اور دولت بی آپا اور کارپوریشن کے سوپر وایزر نیولوفر آپا اور شولاپور کے تمام اردو کے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتےہیں۔ اردو ریڈنگ پروگرام 2.0 کے فوائد اور عمل آوری 2024 فوائد: 1. پڑھنے کی مہارتوں میں بہتری: طلبہ کی پڑھنے کی مہارتوں کو بہتر بنانا، جو ان کی زبان کی دانی کو مضبوط کرتا ہے۔ 2. ادب اور ثقافت کی آگاہی: اردو ادب اور ثقافت سے طلبہ کی واقفیت بڑھانا، جو قومی شناخت کو مستحکم کرتا ہے۔ 3. تعلیمی کارکردگی میں اضافہ: پڑھنے کی مہارت میں بہتری کے ذریعے طلبہ کی مجموعی تعلیمی کامیابی میں اضافہ۔ 4. تنقیدی سوچ کی ترقی: طلبہ کو متن کے تجزیے اور سمجھ بوجھ کی صلاحیت...

عوامی و رفاہی ادارے کسکی ملکیت ؟از قلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔

Image
عوامی و رفاہی ادارے کسکی ملکیت ؟ از قلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔     مساجد مکاتب مدارس عصری و دینی تعلیمی فلاحی و رفاہی عوامی ادارے کسکی ملکیت ہوتے ہیں ؟ کیا یہ شخصی ملکیت ہوتے ھیکہ جسمیں وراثت چلے ؟ یا یہ اللہ تعالی کی ملکیت ہوتے ھیکہ اسمیں تمام مسلمانوں کا حق متعلق ہوتا ہے ؟    پہلے بزرگوں اور اہل خیر اور قوم و ملت کے خیر خواہ حضرات نے مساجد مدارس اور عصری و دینی تعلیم گاہوں کے لئے اپنی زمینیں و جائیدادیں وقف کی ہیں اور وقف کی صورت میں یہ جائیدادیں شخصی ملکیت سے نکلکر اللہ تعالی کی ملکیت میں آجاتی ہیں لیکن واقف کے شرائط اور اسکے منشا و مقصد کا ہر حال میں پاس و لحاظ رکھنا ضروری ہے لیکن وہ اسکی شخصی ملکیت میں نہیں رہتی کہ اسکے بعد اسمیں اسکی وراثت چلے     اسلئے ہر گاوں کی مسجد اگرچہ اسکی زمین کسی ایک شخص نے وقف کی ہو لیکن وہ اسکے نام سے رجسٹرڈ نہیں ہوتی بلکہ جماعت المسلمین کے نام سے رجسٹرڈ ہوتی ہے اور پھر جماعت المسلمیں آپسی رائے مشورے سے اسکے انتظام و نگرانی اور اسکا بندوبست سنبھالنے کے لئے معینہ مدت کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جا...

ڈاکٹر محمد عبد الرافع کو بیسٹ صدر مدرس و اردو اسکالر ایکسیلینٹ آیکانیک ایوارڈ2024 کا۔ایوارڈ اربازخان کےہاتھوں نوازہ گیا۔

Image
ممبی: (نامہ نگار) مورخہ 27/ اکٹوبر 2024 بیز ایکسپو BIZZ EXPO اور دیگر انٹرنیشنل کمپنی کی جانب سے ورلڈ ٹریڈ سنٹر WTC ممبی میں سال 2024کے لیے شہر ناندیڑ کے مشہور و معروف تعلیمی شخصیت ڈاکٹر محمد عبد الرافع (صدر مدرس مدرسہ مدینتہ العلوم پرایمری اسکول لال باڑہ ناندیڑ) و فروغ اردوسوساءیٹی ناندیڈ کے معتمد،ادب دوست کو سال 2024کے لیے بیسٹ صدر مدرس اور اردو اسکالر ایکسیلینٹ آیکانیک ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ بیز ایکسپو کے آفیس ورلڈ ٹریڈ سنٹر ممبی میں کمپنی کے ڈائریکٹر کے علاوہ مہمانان خصوصی جناب کلدیپ اندرا جی (ممبر آف پارلیمنٹ راجستھان)اور جناب سبھاش دیسای جی (سابق وزیر مہاراشٹر ممبی)کی موجودگی میں بیز ایکسپو کمپنی کے امباسیٹر ،ایکٹر،ہدایتکار جناب اربازخان کے ہاتھوں ایوارڈ میمیٹو اور سرٹیفیکیٹ دے کر مبارکباد دی گی ۔۔۔۔ ڈاکٹر محمد عبد الرافع صاحب کو بیسٹ صدر مدرس واردو اسکالر ایکسیلینٹ آیکانیک ایوارڈ سے نوازے جانے پر ڈاکٹر صاحب کو تمام ریاست مہاراشٹر وملک کے ادیب ،شعراء کے علاوہ مدینتہ العلوم اسکول کے اسٹاف کے ساتھ اُردو اساتذہ و دوست احباب اور رشتہ داران نے خوشی کا...

معصوموں کا قتل! ذمہ دار کون؟از قلم ۔۔ عارف محمد خان جلگاؤں۔

Image
معصوموں کا قتل! ذمہ دار کون؟ از قلم ۔۔ عارف محمد خان جلگاؤں۔ اسکول‘اپنے حقیقی مقاصد کے لحاظ سے ایک مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مرکزی کردار کوبہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں۔اسکول کے مرکزی کردار سے مراد نہ صرف بہتر تعلیمی نتائج ہیں بلکہ بہتر تعلیمی وتربیتی ماحول‘اساتذہ کی مستقل تربیت کا نظم ‘وابستہ والدین کی تعلیمی رہنمائی کا اہتمام اور اسکول کی معاشرتی معنویت جیسے امور شامل ہیں۔ان تمام اہم امور پر مستقل توجہ دینا‘ طلبہ وطالبات کو فکری وعملی لحاظ سے باشعوربناتا ہے۔ایسے تعلیمی اداروں کی اپنی ایک منفرد شاخت بن جاتی ہے اور اس سے فارغ ہونےوالے طلبہ وطالبات ملک و ملت کا نام روشن کرنے کے اہل بن جاتے ہیں۔ذیل میں ان اہم امور کا اختصار کے ساتھ ذکر کیا جارہا ہےجن پر اسکول انتظامیہ کی ہمیشہ نظر ہو۔ لیکن اس کے بر عکس اگر ہم اپنے اطراف ہمارے اداروں میں یہ حقیقت سامنے آئے گی کہ اکثر تعلیمی اداروں میں انتظامیہ میں آپسی رنجش ہے۔اس کے منفی اثرات ادارے پر پڑتے ہیں۔مشاہدے میں یہ بات آئی کہ کئی اداروں میں اساتذہ کی تقرری کا معاملہ التوا میں پڑا ہے۔اس کی کئی وجوہات...

پربھنی کے عبدالستار انعامدار کو بہترین اسپیکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Image
جلگاؤں ( سعید پٹیل کے ذریعے) 26 اکتوبر 2024 کو ڈاکٹر۔ ذاکر حسین سیوابھاوی سنستھا، سائیں ناتھ سیوابھاوی سنستھا، سماجہت ابھیان، مریض تحفظ کمیٹی، سنسکار سیوابھاوی سنستھا کی جانب سے، جناب ستار انعامدار کو نوتن مہیلا کالج پربھنی میں یادگاری شال اور بہترین ترجمان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اگر آپ کرتابگری سنسکر ستیہ کے رویہ کے ساتھ کام کریں گے تو معاشرہ اس شخص کا ضرور نوٹس لے گا اور اس کے کام کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی عزت افزائی کرے گا اور ایڈووکیٹ اشوک جی سونی نے کہا انعامدار کے بارے میں کہا کہ درحقیقت ہم نے ستار انعامدار کو خصوصی اعزاز دینے میں بہت دیر کردی انہیں یہ اعزاز 10 سال پہلے مل جانا چاہیے تھا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سماجی کارکن جے ڈی شاہ گیورائی پر کیا۔ قدیر لالہ ہاشمی، حاجی شریف شیخ، دیسونتی کے ضلعی نمائندے سورج جی قدم، محترم نامہ نگار۔ معین مولّی، پروگرام کے خیرمقدم چیئرمین ایڈوکیٹ نیلیش پوری، منتظمین شیخ شفیق چارتھنکر، پرمود امبور، سرفراز شیخ، تبو پٹیل، نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کی۔ صاحب اعزاز ستّار انعامدار نے اس موقع پر حاضرین سمیت...

"اندھوں کا دیس ، اور موجودہ حالات" از قلم : مسعود احمد خان (ڈی ایڈ، بی ایڈ، ایم اے انگلش، ایم اے اردو، ایم اے فارسی، ایم اے سیاسیات، سی ٹی سی )

Image
"اندھوں کا دیس ، اور موجودہ حالات"  از قلم : مسعود احمد خان (ڈی ایڈ، بی ایڈ، ایم اے انگلش، ایم اے اردو، ایم اے فارسی، ایم اے سیاسیات، سی ٹی سی )  انگریزی ناول نگار ہربرٹ جے ویلز نے اس کو پہلی مرتبہ 1936 میں پبلش کیا گیا تھا اور آج بھی یہ پبلش ہورہی ہے  اس کہانی میں مصنف ہمیں ایک عجیب و غریب بیماری کے بارے میں بتاتا ہے - برف پوش پہاڑوں کے بیچوں بیچ دنیا سے الگ تھلگ ایک کٹے ہوئے دور افتادہ گاؤں میں جوائینڈس کی بیماری پھیل گئی تھی ، اور اس بیماری نے گاؤں کے تمام مکینوں کو اندھے پن کی بیماری میں مبتلا کردیا تھا -  اس بیماری کے بعد سے اس گاؤں کا دنیا سے رابطہ بالکل منقطع ہوگیا تھا. کوئی آنکھ سلامت نہ رہی تھی، کوئی شخص گاؤں چھوڑ کر باہر نہ جاسکتا تھا . سو یہ تمام لوگ مکمل طور پر اندھوں میں تبدیل چکے تھے اور ان کی اولادیں بھی نسل در نسل نابینا پیدا ہونے لگی تھیں - گاؤں کے سب مکین اندھے ہو چکے تھے . اور ان میں ایک بھی آنکھ سلامت نہ تھی، کوئی بھی دیکھنے والا شخص اب باقی نہ بچا تھا -  ایک دن ایک کوہ پیما نیونز غلطی سے وہاں آنکلا، جب وہ پہاڑ سر کرنے کی مشق کر ر...

افسانہ۔۔ "اظہار"ازقلم۔۔۔ مدثر خاکسار

Image
افسانہ۔۔ "اظہار" ازقلم۔۔۔ مدثر خاکسار گرمی کی چھٹیاں ختم ہو گئی تھیں ۔۔ بڑے چچا اپنے گھر والوں کے ساتھ واپسی کی تیاری میں مصروف تھے ۔۔۔ دیو بھی اپنی چیزوں کو درست کرنے میں لگا ہوا تھا ۔۔ مگر اس بار شکنتلا چاہتی تھی کے دیو اب دوبارہ گاؤں نہ آئے ۔۔ اور گاؤں آئے بھی تو اس کے گھر پر نہ آ ۓ۔۔۔  وہ نم آنکھوں سے یہ تمام منظر دیکھ رہی تھی ۔۔ اور دل ہی دل میں اپنے آپ کو سزا سنا رہی تھی ۔۔  شکنتلا نے گاؤں میں آنکھیں کھولی اور کبھی اس کی آنکھوں نے اس کے گاؤں سے باہر کا منظر نہیں دیکھا تھا ۔۔ ہاں ۔۔۔مگر ان آنکھوں نے دیو کو دیکھا تھا ۔۔  اسے یاد نہیں کے اس نے دیو کو پہلی بار کب دیکھا ۔۔ بس اتنا یاد ہے کی ۔۔ ہر گرمیوں کی چھٹیوں میں اس کے گھر کے سامنے ایک بڑی سی کار آکر رکتی اور اس میں سے ۔۔ چند لوگ اترتے ۔۔ اور پھر گھر میں ہر دن عید اور ہر رات چاند رات ہوتی ۔۔۔ مگر کچھ ہی دنوں بعد کار دوبارہ دھول اڑاتی ہوئی ۔۔ کہیں چلی جاتی ۔۔  اچانک ۔۔ صبح کی روشنی ۔۔رات کے سائے میں کہیں چھپ جاتی ۔۔ اور پھر دن اسی طرح گزرنے لگتے ۔۔  شکنتلا پھر دوبارہ اس کار کے آنے کا انتظار کرتی ...

حاسد کو ایک دم نہیں راحت جہان میں۔ ازقلم۔۔۔ محمد ناظم ملی تونڈاپوری

Image
حاسد کو ایک دم نہیں راحت جہان میں۔  ازقلم۔۔۔ محمد ناظم ملی تونڈاپوری  ایک دوست نے اپنے دوست سے پوچھا تم نے گلاب دیکھا ہے؟جواب ملا ہاں! دوست نے پوچھا کہاں کھلتا ہے؟جواب ملا گلاب کے درخت پر دوست نے کہا تم نے املی کے درخت پر گلاب کھلتے دیکھا ہے دوسرے دوست نے کہا یہ تم کیا بکواس کر رہے ہو؟ اخر کہنا کیا چاہتے ہو؟پہلے دوست نے کہا کہ عزیز من! میں دیکھتا ہوں تم صبح سے شام تک بننے سنورنے میں وقت گنواتے ہو جیسی صورت شکل تمہاری ہے ویسی ہی رہے گی یہ اللہ کی دین ہے وہ کسی کو صحت تندرستی عطا فرماتا ہے کسی کو علم و عمل کی توفیق دیتا ہے کسی کو بد صورت بناتا ہے کسی کو بڑی اچھی شکل دیتا ہے کسی کو خوبیاں دیتا ہے وہ دوسرے میں نہیں ملتی اور کسی کو اچھی شکل اوربھونڈی عقل دیتا ہے کسی کو معمولی شکل لیکن پیارے اخلاق دیتا ہے اچھی شکل پر اترانا اور بری شکل پر شرمانا یہ دونوں ہی بری باتیں ہیں مال پر اکڑنا اور غریبی پر ناراض ہونا یہ دونوں ہی بری باتیں ہیں جوانی پر اترانا اور بیماری اور کمزوری پر ناشکری کرنا دونوں بھی باتیں بری ہیں اللہ نے جو کچھ دیا ہے اس پر اس کا شکر ادا کرو۔ بعض...

تین (3) نومبر کو سولاپور میں ایشین مائناریٹیز یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کے موقع پر ایک روزہ اقلیتی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد۔مولانا سجاد نعمانی، ظفر سریش والا اور دیگر معزز مہمانان کی آمد متوقع۔

Image
 شولاپور (اِقبال باغبان) : گلوبل ایجوکیشنل اینڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ایشین سینٹر فار سوشل اسٹڈیز کی جانب سے ماہنامہ گل بوٹے ممبئی کے اشتراک سے سولاپور شہر کے قریب ایشین مائناریٹیز یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 3، نومبر 2024 کو اس یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔    اس موقع پر یونیورسٹی پروجیکٹ کے چیف پروموٹر آصف اقبال نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اقلیتوں کے تعلیمی مسائل کے حل کے لیے "اقلیتی تعلیمی اشتراک کانفرنس 2024" کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ پچھلے کئی سالوں سے اقلیتی طبقہ میں تعلیم کی حالت دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے۔ چائلڈ لیبر، اسکول سے باہر بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ یہ تمام مسائل اقلیتوں کے پس منظر میں ہیں۔ ایشین مائناریٹیز یونیورسٹی کا قیام تعلیمی ترقی کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔   اس یونیورسٹی کی سمت اور ضرورت کو واضح کرنے کے لیے 3 نومبر کو سولاپور شہر میں اس تعلیمی کانفرس رکھی گئی ہے ۔کانفرنس کے افتتاح...

صلہ رحمی کی فضیلت اور قطع رحمی کی نحوست .از قلم: مولوی شبیر عبدالکریم تانبے ۔

Image
صلہ رحمی کی فضیلت         اور    قطع رحمی کی نحوست . از قلم: مولوی شبیر عبدالکریم تانبے ۔     دین اسلام میں صلہ رحمی یعنی رشتہ داروں اور قرابت داروں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا اسکی بڑی اہمیت ہے اور اسکے بڑے فضائل بھی بیان کئے گئے ہیں      ایک حدیث شریف میں ھیکہ جسکو یہ بات پسند ہو کہ اسکے رزق میں کشادگی پیدا ہو اور اسکی عمر دراز ہوتو اسے چاہئے کہ صلہ رحمی کرے اس حدیث پاک سے صلہ رحمی کے دو بڑے فائدے معلوم ہوئے آخرت کا ثواب تو یے ہی دنیا میں بھی صلہ رحمی کا فائدہ یہ ھیکہ رزق کی تنگی دور ہوتی ہے اور عمر میں برکت ہوتی ہے      اسطرح اپنے غریب اور ضرورت مند رشتہ داروں اور قرابت داروں کی مدد اور تعاون کرنا یہ دوگنے اجر و ثواب کا باعث بنتا ہے جیساکہ حدیث شریف میں ھیکہ کسی محتاج کی مدد کرنا صرف صدقہ ہے اور اپنے کسی عزیز و قریب کی مدد کرنے میں دوگنا اجر ملتا ہے ایک صدقہ کا اور دوسرا صلہ رحمی کا یعنی رشتہ دار پر خرچ کرنے کی وجہ سے دوہرا اجر ملتا ہے       لیکن آج ہمارا حال بالکل الٹا ہے ہم اپ...

ریاض پیرزادے راشٹر وادی شہر شولاپور کے نائب صدر کے منصف پر فائض۔

Image
شولاپور: (نامہ نگار) ریاض رضی الدین پیرزادے کو این سی پی شرد چندر پوار پارٹی کاشہر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ موصوف کئی سالوں سے این سی پی پارٹی کے فعال، متحرک اور فرمابرداررُکن رہے ہیں، اس بنا پر شہر شولاپور این سی پی صدر سدھیر کھرٹمل نے انہیں نائب صدر کے عہدے پر تقرر کیا۔ پارٹی کے قومی صدر جناب شرد پوار کی ایما پر ریاستی صدر جینت پاٹل اور انچارج انسپکٹر شیکھر مانے کے ذریعہ انہیں یہ تقرر نامہ دیا گیا۔ پارٹی کے قومی صدر شرد پوار صاحب نے اس تقرر نامے میں یہ تلقین کی ہے کہ وہ اس عہدے کو قبول کرتے ہوئے اپنے تمام ساتھیوں کو ساتھ میں لے کر کام کریں اور محترمہ سپریہ سلے کی قیادت کو مضبوط کرتے ہوے پاٹی کو مضبوط سے مضبوط تر بنایں۔ 

شولاپور کے وسیم برھان حکومت مہاراشٹر راجیہ اقلیتی کمیشن کے رکن نامزد۔

Image
شولاپور : (نامہ نگار) شولاپور کے نوجوان لیڈر وسیم برھان کو مہاراشٹر راجیہ اقلیتی کمیشن کے رکن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ نامزدگی آنے والے پانچ سالوں کے لیے ہے۔ اس انتخاب پر وسیم برھان نے کہا کہ وہ اقلیتی طبقے کے سماجی ،تعلیمی اور دیگر مسائل حل کرنے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ انھوں نے اپیل کی ہے کہ اقلیتی برادری کے لوگوں کے مسائل ہوں یا اقلیتی اداروں کے مسائل ان کو حل کرنے کے کیے ان سے رابطہ کریں۔۔۔ وسیم برھان کی انتخاب پر اہلیان سولاپور نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

افسانچہ ہانڈا۔ازقلم۔۔۔آفتاب عالم ؔ شاہ نوری۔ کروشی کرناٹک انڈیا۔

Image
افسانچہ... ہانڈا۔ ازقلم۔۔۔آفتاب عالم ؔ شاہ نوری۔ کروشی کرناٹک انڈیا۔ تجرِبہ کار بیوی گھر کے کچھ ضروری برتن خرید کر شوہر کے حوالے کرتے ہوئے کہنے لگی ۔ ۔ ۔ آپ اسے بلنگ کاونٹر پر لے چلیں ۔ ۔ ۔ میں ابھی آتی ہوں ۔ ۔ ۔ اور خود اندر گئی اور ایک بڑا سا ہانڈا اٹھا لائی ۔ ۔ اور دکان دار سے کہنے لگی دیکھئے بھائی صاحب ۔ ۔ ۔ ! دیوالی کا سیزن چل رہا ہے اور میں نے آج ہی واٹس ایپ پر پڑھا ہے ۔ ۔ کمپنی لکی ڈراؤ نکال کر ہونڈا گاڑیاں مفت میں دے رہی ہے چونکہ ہم آپ کے پرانے گاہک ہیں اس لئے آپ کو ہمیں کم سے کم ایک ہانڈا تو دینا ہی ہوگا ۔ ۔ ۔ دکان دار شوہر کا ۔ ۔ اور شوہر ، بیوی کا منہ حیرت سے تکنے لگا ۔ ۔ شوہر نے بیوی کا ہاتھ پکڑا اور زور سے کھینچا ۔ ۔ ۔ دونوں کچھ بڑبڑاتے ہوئے دکان سے نکل گئے ۔ ۔ ۔

اب پربھنی ضلع میں کل سے دو پہیہ گاڑی چلانے والے گاڑی مالکان کو ہیلمٹ پہنا لازمی۔

Image
پربھنی (سید یوسف) شہری اور دیہی علاقوں میں بڑھتے ہوئے حادثات اور اموات اور شدید زخمیوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے پولیس انتظامیہ نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے جمعہ 25 اکتوبر سے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مذکورہ مہم کے تحت دیہی علاقوں سے شہروں یا ایک تعلقہ سے دوسرے تعلقہ جانے والے تمام موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔ ہائی وے پولیس حکام نے بتایا کہ اس مہم میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائیگی ۔

انسانی تخلیق کے مراحل۔از قلم مولوی شبیر عبدالکریم تانبے ۔

Image
انسانی تخلیق کے مراحل۔ از قلم مولوی شبیر عبدالکریم تانبے ۔     انسانی تخلیق کی ابتدا اور شروعات اس بے حیثیت مخلوط پھدکتے والے نطفے سے ہوتی ہے جو مردو عورت کے پشت و سینے کے ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے     قرآن کریم میں انسانی تخلیق کے مراحل کو بیان کیا گیا ہے اللہ تعالی فرماتے ہیں      اے لوگو اگر تم دوبارہ زندہ ہونے سے شک میں ہوتو ہم نے تم کو مٹی سے بنایا پھر نطفہ سے پھر خون کے لوتھڑے سے پھر بوٹی سے کہ پوری ہوتی ہے اور ادھوری بھی تاکہ ہم تمہارے سامنے ظاہر کردیں اور ہم رحم میں جسکو چاہتے ہیں ایک مدت متعین تک ٹھرائے رکھتے ہیں پھر ہم تم کو بچہ بناکر باہر لاتے ہیں       اور دوسری جگہ ارشاد ہے     ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصہ سے بنایا پھر ہم نے اسکو نطفہ سے بنایا جوکہ ایک محفوظ مقام میں رہا پھر ہم نے اس نطفہ کو خون کا لوتھڑا بنایا پھر ہم نے اس خون کے لوتھڑے کو بوٹی بنادیا پھر ہم نے اس بوٹی کو ہڈیاں بنادیا پھر ہم نے ان ہڈیوں پر گوشت چڑھا دیا پھر ہم نے اسکو ایک دوسری ہی مخلوق بنادیا سو کیسی شان ہے اللہ کی جو...

پانگل ہایی اسکول کے سعید سیّد اور ابُو بکر کوٹی کو تائيکواندو مقابلے میں نُقرئی تمغہ۔

Image
 شولاپور : (نامہ نگار) شولاپور شہر انٹراسکول  تائيکواندو مقابلے میں ایم اے  پانگل اينگلو اُردُو ہائی اسکول کے دو طالب علم سعید صادق سیّد اور ابوبکر صدیق آصف کوٹی نے برانز میڈل حاصل کیا۔ اس مقابلے میں مدرسہ ہذا کے دونوں طالب علموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کرتے ہوئے نُقرئی تمغہ پر قبضہ جما لیا۔  ان دونوں کھلاڑیوں کی اس کامیابی پر مدرسہ ہذا کے صدر مُدرِس ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار، محمد علی شیخ، نکہت نلامندو، تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، والدین، طلباء و طالبات  نے مبارکباد پیش کی ۔ ان طالب علموں کو اسکول کے کھیل کے اساتذہ، الطاف صدیقی، نوید منشی ، اقبال دلال کی رہنمائی حاصل ہوئی ۔  اس شاندار کامیابی پر مدرسہ ہذا کے صدر مُدرّس  اور دیگر ذمہ داروں کے علاوہ   معروف گلوکار مُحمّد ایاز شیخ نے انہیں گلُ پیش کیے اور مُبارک باد پیش کی ۔

حضرت خواجہ شیچ کریم شاہ قادری چشتی رحمتہ اللہ علیہ چٹگوپہ کا سالانا عرس۔

Image
 بیدر : 24/ اکتوبر(نامہ نگار )حضرت خواجہ شخ کریم اللہ شاہ قادری چشتی رحمتہ اللہ علیہ چٹگوپہ شریف ضلع بیدر کا سالانہ 94واں عرس شریف نہایت ہی ادب و احترام کے ساتھ منا جایئگا۔تفصیلات کے بموجب 21ربیع الثانی مطابق 25اکتوبر بروز جمعہ مراسم عرس شریف نبیرہ کریمی جناب خواجہ شیخ امان اللہ شاہ قادری چشتی بندہ نوازی انجام دیں گے۔بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء منعقد ہوگا۔22ربیع الثانی مطابق 26اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیئگا۔23ربیع الثانی مطابق 27اکتوبربعد نماز فجرمحفل قل'سلام فاتحہ ودعائے خیر ہوگی۔حضرت شیخ نصیر اللہ قادری و خواجہ شیخ ابو تراب شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نواز ی ہلکٹہ شریف۔حضرت خواجہ شیخ امان اللہ شاہ قادری چشتی بندہ نوازی کی چٹگوپہ آمد پر چٹگوپہ کی معروف شخصیت جناب محمد اسلم سیٹھ مالک اعظم سویٹ ہاوس چٹگوپہ نے شاندار استقبال کیا اور شال و گلپوشی کے زریعہ زبردست تہنیت پیش کی۔اس موقع پر جناب محمد عبدالمتین شاداب انجینئر 'سید مستان یرباگ چٹگوپہ اور کثر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

اقرا شاہین جونیئر کالج کی طالبہ کشف ناصر خان نے سیرت طیبہ میں اول مقام کیا۔

Image
جلگاؤں: نامہ نگار (فرحان) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقراء شاہین جونیئر کالج جلگاؤں کی جماعت گیارویں کی طالب علم کشف ناصر خان نے وحدت اسلامی جلگاؤں کی جانب سے منعقد سیرت طیبہ پر ہوے مضمون نویسی مقابلے میں اول انعام حاصل کیا جس میں کشف ناصر خان کو وحدت اسلامی کی جانب سے 5 ہزار روپے نقد اور سرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔ کشف ناصر خان کی اس کامیابی پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب عبدالکریم سالار صاحب ،نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب،سیکرٹری جناب اعجاز ملک صاحب، اسکول کے چیئرمن ڈاکٹر طاہر شیخ نیز کالج کے پرنسپل جناب ضمیر الدین قاضی،جونیئر کالج کے انچارج جناب ذاکر شیخ اور جملہ اسٹاف نے طلبہ کو پُرخلوص مبارک باد پیش کی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔