ڈاکٹر محمد عبد الرافع کو بیسٹ صدر مدرس و اردو اسکالر ایکسیلینٹ آیکانیک ایوارڈ2024 کا۔ایوارڈ اربازخان کےہاتھوں نوازہ گیا۔
ممبی: (نامہ نگار) مورخہ 27/ اکٹوبر 2024 بیز ایکسپو BIZZ EXPO اور دیگر انٹرنیشنل کمپنی کی جانب سے ورلڈ ٹریڈ سنٹر WTC ممبی میں سال 2024کے لیے شہر ناندیڑ کے مشہور و معروف تعلیمی شخصیت ڈاکٹر محمد عبد الرافع (صدر مدرس مدرسہ مدینتہ العلوم پرایمری اسکول لال باڑہ ناندیڑ) و فروغ اردوسوساءیٹی ناندیڈ کے معتمد،ادب دوست کو سال 2024کے لیے بیسٹ صدر مدرس اور اردو اسکالر ایکسیلینٹ آیکانیک ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ بیز ایکسپو کے آفیس ورلڈ ٹریڈ سنٹر ممبی میں کمپنی کے ڈائریکٹر کے علاوہ مہمانان خصوصی جناب کلدیپ اندرا جی (ممبر آف پارلیمنٹ راجستھان)اور جناب سبھاش دیسای جی (سابق وزیر مہاراشٹر ممبی)کی موجودگی میں بیز ایکسپو کمپنی کے امباسیٹر ،ایکٹر،ہدایتکار جناب اربازخان کے ہاتھوں ایوارڈ میمیٹو اور سرٹیفیکیٹ دے کر مبارکباد دی گی ۔۔۔۔
ڈاکٹر محمد عبد الرافع صاحب کو بیسٹ صدر مدرس واردو اسکالر ایکسیلینٹ آیکانیک ایوارڈ سے نوازے جانے پر ڈاکٹر صاحب کو تمام ریاست مہاراشٹر وملک کے ادیب ،شعراء کے علاوہ مدینتہ العلوم اسکول کے اسٹاف کے ساتھ اُردو اساتذہ و دوست احباب اور رشتہ داران نے خوشی کا اظہار کیا اور مبارکبادی کے پیغامات دی۔
Comments
Post a Comment