میرا کتب خانہ سرگرمی کے تحت طالبات نے بنایا اپنا ذاتی کتب خانہ۔ ضلع پریشد اردو اسکول گلشن نگر موہول شولاپور کی کامیاب کوشش۔
شولاپور : (نامہ نگار) اردو ریڈنگ پروگرام 2:0 سال 2024 کے تحت دیوالی کی تعطیلات میں ضلع پریشد اردو اسکول گلشن نگر موہول شولاپور کے طلبہ نے اپنی ذاتی لائبریری میرا کتب خانہ گھر میں بنائی اس سرگرمی کے تحت طلبہ کو کتابیں پڑھنے سے دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے اور گھر کے تمام افراد بھی کتابیں پڑھنے میں دلچسپی لے رہیں ہیں۔
۔جس کیلئے ہم
جناب جاوید قاضی سر
اور عمران جمعدار سر اور شولاپور ضلع کے اردو ناظر تعلیم اطہر پرویز دفعدار صاحب اور دولت بی آپا اور کارپوریشن کے سوپر وایزر نیولوفر آپا اور شولاپور کے تمام اردو کے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتےہیں۔
اردو ریڈنگ پروگرام 2.0 کے فوائد اور عمل آوری 2024
فوائد:
1. پڑھنے کی مہارتوں میں بہتری:
طلبہ کی پڑھنے کی مہارتوں کو بہتر بنانا، جو ان کی زبان کی دانی کو مضبوط کرتا ہے۔
2. ادب اور ثقافت کی آگاہی:
اردو ادب اور ثقافت سے طلبہ کی واقفیت بڑھانا، جو قومی شناخت کو مستحکم کرتا ہے۔
3. تعلیمی کارکردگی میں اضافہ:
پڑھنے کی مہارت میں بہتری کے ذریعے طلبہ کی مجموعی تعلیمی کامیابی میں اضافہ۔
4. تنقیدی سوچ کی ترقی:
طلبہ کو متن کے تجزیے اور سمجھ بوجھ کی صلاحیت فراہم کرنا۔
5. سماجی روابط کی تقویت:
اردو زبان کی اہمیت کو اجاگر کرکے معاشرتی روابط کو فروغ دینا۔
عمل آوری:
پروگرام کی تشکیل:
واضح حکمت عملی تیار کرنا جس میں مقاصد، اہداف، اور تدریسی مواد شامل ہوں۔
اس سرگرمی کو کامیاب بنانے کیلئے صدر مدرسہ سائرہ نداف آپا اور محسنہ داود صاحب بانگی آپا اور انصاری محمود احمد سر نے طلبہ کی اسکول میں رہنمائی کی۔
Comments
Post a Comment