حضرت خواجہ شیچ کریم شاہ قادری چشتی رحمتہ اللہ علیہ چٹگوپہ کا سالانا عرس۔


 بیدر : 24/ اکتوبر(نامہ نگار )حضرت خواجہ شخ کریم اللہ شاہ قادری چشتی رحمتہ اللہ علیہ چٹگوپہ شریف ضلع بیدر کا سالانہ 94واں عرس شریف نہایت ہی ادب و احترام کے ساتھ منا جایئگا۔تفصیلات کے بموجب 21ربیع الثانی مطابق 25اکتوبر بروز جمعہ مراسم عرس شریف نبیرہ کریمی جناب خواجہ شیخ امان اللہ شاہ قادری چشتی بندہ نوازی انجام دیں گے۔بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء منعقد ہوگا۔22ربیع الثانی مطابق 26اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیئگا۔23ربیع الثانی مطابق 27اکتوبربعد نماز فجرمحفل قل'سلام فاتحہ ودعائے خیر ہوگی۔حضرت شیخ نصیر اللہ قادری و خواجہ شیخ ابو تراب شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نواز ی ہلکٹہ شریف۔حضرت خواجہ شیخ امان اللہ شاہ قادری چشتی بندہ نوازی کی چٹگوپہ آمد پر چٹگوپہ کی معروف شخصیت جناب محمد اسلم سیٹھ مالک اعظم سویٹ ہاوس چٹگوپہ نے شاندار استقبال کیا اور شال و گلپوشی کے زریعہ زبردست تہنیت پیش کی۔اس موقع پر جناب محمد عبدالمتین شاداب انجینئر 'سید مستان یرباگ چٹگوپہ اور کثر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔