اقرا شاہین جونیئر کالج کی طالبہ کشف ناصر خان نے سیرت طیبہ میں اول مقام کیا۔


جلگاؤں: نامہ نگار (فرحان) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقراء شاہین جونیئر کالج جلگاؤں کی جماعت گیارویں کی طالب علم کشف ناصر خان نے وحدت اسلامی جلگاؤں کی جانب سے منعقد سیرت طیبہ پر ہوے مضمون نویسی مقابلے میں اول انعام حاصل کیا جس میں کشف ناصر خان کو وحدت اسلامی کی جانب سے 5 ہزار روپے نقد اور سرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔
کشف ناصر خان کی اس کامیابی پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب عبدالکریم سالار صاحب ،نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب،سیکرٹری جناب اعجاز ملک صاحب، اسکول کے چیئرمن ڈاکٹر طاہر شیخ نیز کالج کے پرنسپل جناب ضمیر الدین قاضی،جونیئر کالج کے انچارج جناب ذاکر شیخ اور جملہ اسٹاف نے طلبہ کو پُرخلوص مبارک باد پیش کی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔