معصوموں کا قتل! ذمہ دار کون؟از قلم ۔۔ عارف محمد خان جلگاؤں۔
معصوموں کا قتل! ذمہ دار کون؟
از قلم ۔۔ عارف محمد خان جلگاؤں۔
اسکول‘اپنے حقیقی مقاصد کے لحاظ سے ایک مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مرکزی کردار کوبہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں۔اسکول کے مرکزی کردار سے مراد نہ صرف بہتر تعلیمی نتائج ہیں بلکہ بہتر تعلیمی وتربیتی ماحول‘اساتذہ کی مستقل تربیت کا نظم ‘وابستہ والدین کی تعلیمی رہنمائی کا اہتمام اور اسکول کی معاشرتی معنویت جیسے امور شامل ہیں۔ان تمام اہم امور پر مستقل توجہ دینا‘ طلبہ وطالبات کو فکری وعملی لحاظ سے باشعوربناتا ہے۔ایسے تعلیمی اداروں کی اپنی ایک منفرد شاخت بن جاتی ہے اور اس سے فارغ ہونےوالے طلبہ وطالبات ملک و ملت کا نام روشن کرنے کے اہل بن جاتے ہیں۔ذیل میں ان اہم امور کا اختصار کے ساتھ ذکر کیا جارہا ہےجن پر اسکول انتظامیہ کی ہمیشہ نظر ہو۔
لیکن اس کے بر عکس اگر ہم اپنے اطراف ہمارے اداروں میں یہ حقیقت سامنے آئے گی کہ اکثر تعلیمی اداروں میں انتظامیہ میں آپسی رنجش ہے۔اس کے منفی اثرات ادارے پر پڑتے ہیں۔مشاہدے میں یہ بات آئی کہ کئی اداروں میں اساتذہ کی تقرری کا معاملہ التوا میں پڑا ہے۔اس کی کئی وجوہات ہیں۔کہیں پر اقرابا پروری،تو پر ملنے والی رقم کو لے کر رسہ کشی،تو کہیں پر انا کا مسئلہ۔ہمارے علاقے کی کئی اسکولوں میں بہت سی جگہ خالی ہے۔کم اساتذہ ہونے کی وجہ سے طلبا کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے لیکن کسی کو کوئی فکر نہیں۔والدین اتنے بے فکر اور مطمئن ہیکہ انھیں اپنے بچوں کی تعلیم کی رتی برابر بھی پرواہ نہیں۔ان معصوم بچوں کے تعلیمی قتل کا ذمہ دار آخر کون ہے؟انتظامیہ یا والدین؟
Comments
Post a Comment