افسانچہ ہانڈا۔ازقلم۔۔۔آفتاب عالم ؔ شاہ نوری۔ کروشی کرناٹک انڈیا۔


افسانچہ... ہانڈا۔
ازقلم۔۔۔آفتاب عالم ؔ شاہ نوری۔ کروشی کرناٹک انڈیا۔

تجرِبہ کار بیوی گھر کے کچھ ضروری برتن خرید کر شوہر کے حوالے کرتے ہوئے کہنے لگی ۔ ۔ ۔ آپ اسے بلنگ کاونٹر پر لے چلیں ۔ ۔ ۔ میں ابھی آتی ہوں ۔ ۔ ۔ اور خود اندر گئی اور ایک بڑا سا ہانڈا اٹھا لائی ۔ ۔ اور دکان دار سے کہنے لگی دیکھئے بھائی صاحب ۔ ۔ ۔ ! دیوالی کا سیزن چل رہا ہے اور میں نے آج ہی واٹس ایپ پر پڑھا ہے ۔ ۔ کمپنی لکی ڈراؤ نکال کر ہونڈا گاڑیاں مفت میں دے رہی ہے چونکہ ہم آپ کے پرانے گاہک ہیں اس لئے آپ کو ہمیں کم سے کم ایک ہانڈا تو دینا ہی ہوگا ۔ ۔ ۔ دکان دار شوہر کا ۔ ۔ اور شوہر ، بیوی کا منہ حیرت سے تکنے لگا ۔ ۔ شوہر نے بیوی کا ہاتھ پکڑا اور زور سے کھینچا ۔ ۔ ۔ دونوں کچھ بڑبڑاتے ہوئے دکان سے نکل گئے ۔ ۔ ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔