جلسہ تقسیم انعامات ختم نبوت تحریری مسابقہ


   بیدر۔ 3/نومبر(نامہ نگارمحمد عبدالصمد)۔محمد لئیق احمد قاسمی نائب صدرمجلس تحفظ ختم نبوت بیدر کی اطلاع کے بموجب 25 اکتوبر 2026 بروز اتوار بیدر ضلع میں موجودہ دور کے باطل فتنے کے عنوان پر مسابقہ ہوا۔ یہ مسابقہ اہل سنت والجماعت کے عقائد موجودہ دور کے باطل فتنے کے عنوان پر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا کی ہدایت پر منعقد ہوا۔اس میں کامیاب ہونے والے طلبہ کا صدر محترم حضرت مولانا نذیر احمد شکیل صاحب دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت بیدر کی زیر سرپرستی یکم نومبر بروز اتوار پٹیل فنکشن ہال بیدر میں صبح 10 بجے تا ظہر جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوا۔ جس میں قرات و نعت کے بعد علماء کرام نے تحفظ ختم نبوت،عقائد کے عنوانات پر اظہار خیالات فرمایا۔اس کے بعد کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کے درمیان اِنعامات تقسیم کیے گئے۔ جن کے نام و انعامات کی ترتیب درج ذیل ہے۔ اول انعام (10000) حاصل والی مساہمہ عذراء ماہین بنت نظام الدین معلمہ تعلیم القرآن للبنات نور خان تعلیم بیدر،دوم انعام (7000) حاصل کرنے والی مساہمہ صفورہ بیگم بنت عبد القیوم معلمہ تعلیم القرآن للبنات نور خان تعلیم بیدر، سوم انعام (5000) حاصل کرنے والی طالبہ سیدہ ازکیہ بنت مفتی عبد الواجد قاسمی چٹگوپہ، ان کے علاؤہ 8 مساہمین جنہوں نے 90 سے زائد نمبرات حاصل کیے انہیں ترغیبی انعام فی مساہم (1000) دی گئی۔ جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں: محمد عمران ابن ذاکرمیلور،نشاط فاطمہ بنت علیم علی امبر بیدر،نسرین فاطمہ بنت شانو ہمناآباد،سعدیہ بیگم بنت محمد یوسف بیدر، فردوس بیگم بنت محبوب بیگ مرزا،کلثوم فاطمہ بنت عبد الخلیل بیدر، اقصی بنت سید پرویز بھالکی، انجم بنت شیخ احمد بھالکی۔ جلسہ میں تعلقہ جات سے ختم نبوت کے ذمہ داران و اراکین نیز اکثر مساہمین نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔ صدر محترم کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ تمام شرکاء کے لیے ظہرانہ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔