شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

 شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ


 شولاپور ( محمد مسلم کبیر)- شمع شکشن پرسارک منڈل اور نذیر منشی توصیفی کمیٹی کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر سولاپور کے شمع اردو پرائمری اسکول مجریواڑی میں انٹر کلاس سپورٹس ویک کا ہوا میں غبارے چھوڑ کر مہمان خصوصی، نور ٹرسٹ کے چیئرمین نذیر منشی کے دست مبارک سے افتتاح کیا گیا۔

 اس موقع پر نذیر منشی توصیفی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، ادارے کے سکریٹری ابوبکر نلامندو، اردو کے سینئر صحافی چاند اکبر گلبرگہ، لاتور کے محمد مسلم کبیر،شفیع کیپٹن، سلطان اختر شیخ بحیثیت مہمانانِ خصوصی موجود تھے۔

 اس موقع پر نذیر منشی نے زندگی میں کھیلوں کی اہمیت کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون کی وجہ سے ہر عمرکے لوگ جسمانی  ذہنی صحت کو نظرانداز کرتے نظر آ رہے ہیں۔ نوجوان اور بوڑھے سستی و کاہلی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بچوں کی صحت خطرے میں ہے۔ اس لیے اب ورزش کے مختلف اقسام اور مختلف چھوٹے تفریحی کھیلوں کا اہتمام کرکے صحت مند معاشرہ قائم کرنے کی اپیل کی۔

 بعد ازاں سینئر مصنف ایوب نلامندو  نے کھیلوں کی اہمیت پر ایک نظم پیش کرتے ہوے بچوں میں کھیلوں کے متعلق عوامی شعور بیدار کیا۔

جو دوڑے وہ پائے بہت کچھ

جو سوئے وہ پچھتائے خوب  ۔۔۔اس لیے ۔۔۔

کھیلیں ہم خوب دوڑے ہم

سدا چست و چالاک رہیں ہم

 اس موقع پر ویمنس کالج کی سینئر پروفیسر محترمہ نکہت پانگا جنہوں نے حال ہی میں  انگریزی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اُنہیں گلبرگہ کے سینئر صحافی چاند اکبر کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی۔ محترمہ نے اپنی تقریر میں خواتین کی تعلیم پر زور دیتے ہوے کہا کہ اس مسابقتی دور میں مسلم خواتین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا اشد ضروری ہے۔

 ہیڈ آف سپورٹس عبدالقدوس نلا مندو نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور جلسے کی نظامت مظہر اللوڈی اور محترمہ آسیہ بیجاپورے نے کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔