رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔
شولاپور: نامہ نگار(محمد جاوید تاڑے) ١٧' جنوری ٢٠٢٤ء بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج شولاپور کو ،رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ، ممبئی کی جانب سے سو مفت کتابیں جس میں بائیولوجی، فزکس، میتھس کیمسٹری، NEET اور انگریزی ادب کی دی گئیں۔
ان کتابوں کا اجراء مدرسہ ہذا کے پرنسپل جناب محمد علی شیخ سر جمیل دکنی سر، محمد جاوید تاڑے سر، کوشلیہ دیشمکھ میڈم، دیکشیتھ سر، ڈاکٹر عبدالرشید شیخ سر اور سمیر کمیشنرسر، کے ہاتھوں کیا گیا۔ کتابوں کی اہمیت و افادیت کو مدرسہ ہذا کے معاون معلم ڈاکٹر عبدالرشید شیخ سر نے روشنی ڈالی ساتھ ہی ساتھ مدرسہ ہذا کے پرنسپل صاحب سے ایک کشادہ کتب خانہ کا انتظام کرنے کی درخواست کی تاکہ کثیر تعداد میں طالبات کتابوں سے مستفیض ہو سکیں۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے،محمد جاوید تاڑے سر، سمیر کمیشنرسر، ڈاکٹر عبدالرشید شیخ سر، نے انتھک کوششیں کیں ۔ اسکول کی جانب سے مدرسہ ہذا کے پرنسپل جناب محمد علی شیخ سر نے رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ، ممبئی کا اظہار تشکر کیا اور معاون معلم محمد جاوید تاڑے کی کاوشوں کی بدولت طالبات کے لیے سو مفت کتابیں لانے کو سراہایا ۔مدرسہ ہذا کے مانسیوی ٹیچرز نزہت ملا میڈم، نازنین شیخ میڈم، سمینہ بجلی میڈم، کی مخصوص موجودگی رہی۔
Comments
Post a Comment