گوونڈی میں عابد شیخ صادق کا خصوصی استقبال
گوونڈی 3 نومبر : (راست) ممبئی عظمیٰ،ممبئی کے شعبہ تعلیم سے متعلق شکشک سبھا اساتذہ کی سب سے بڑی تنظیم ہے جو اساتذہ کے حق اور ان کے مسائل کے لیے سرگرم عمل ہے ـ اس یونین کی توسط اردو کی کامیاب نمائندگی کرنے والوں میں عابد شیخ صادق سر فہرست ہیں ـ عابد شیخ صادق ابتدائے ملازمت سے شکشک سبھا سے منسلک ہیں ـ حلقہ اردو کے لیے یہ امر لائق مسرت و افتخار ہے کہ اس وقت موصوف کو دوسری دفعہ بلا مقابلہ ممبئی کی اس سب سے بڑی یونین کے خازن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ـ واضح رہے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ممبر کو لگاتار دوسری مرتبہ بلا مقابلہ خازن کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ـ بلا شبہ اس کامیابی میں عابد شیخ صادق کی محنت اساتذہ کے مسائل کے تئیں ان کی بیداری اور ان کی بے لوث خدمات ہیں ـ اس کے علاوہ اساتذہ کا ان پر اعتماد سب سے اہم چیز ہے جو انھیں آگے بڑھنے اور تعمیری کام کرنے کی رغبت دلاتا ہے ـ اس موقع پر گوونڈی کے اساتذہ نے موصوف کے لیے ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں اپنی بساط بھر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا، اگرچہ یہ ایک بہت معمولی سی کاوش تھی لیکن اس میں اساتذہ کی شرکت نے اسے غیر معمولی بنا دیا ـ ظہیر شاہ سر، عارف قریشی سر، وسیم محبوب سر اور ریاض الدین سر،مقصود آفاق سر ، وسیم عقیل شاہ سر ،مستقیم سر،آصف شاہ سر،صادق سر،وسیم عبدالرؤف سر کے علاوہ مزید کئی اساتذہ نے اس جلسے میں خصوصی طور پر شرکت کی ـ
Comments
Post a Comment