انکار - ازقلم : محمد فیضان طالبؔ (بی-پی-ٹی سالِ اول، بنگلور) مقام: گلبرگہ، کرناٹک


انکار - 
 ازقلم : محمد فیضان طالبؔ 
(بی-پی-ٹی سالِ اول، بنگلور)
مقام: گلبرگہ، کرناٹک  
رابطہ:8722853661
@md_faizanofficial.47

خاموشی اچھی نہیں، انکار ہونا چاہیے
حق کی خاطر لب پہ اظہار ہونا چاہیے

ظلمتوں سے لڑنا ہے تو جلنا پڑے گا
بجھ گئے چراغ تو بیدار ہونا چاہیے

ہم نے دیکھا ہے سسکتے ہوئے لفظوں کو
اب ہر اک لفظ کو تلوار ہونا چاہیے

جو بھی کہنا ہے سرِ عام کہہ دیجیے
بات جو دل میں ہے دیوار ہونا چاہیے

بستی بستی میں اندھیرا بہت بڑھ گیا
ہر گلی کوچے میں انوار ہونا چاہیے

ہم نے سہہ سہہ کے بہت صبر کر لیا
اب تو ہر ظلم کا شمار ہونا چاہیے

چیختی پھرتی ہیں بیوہ کی دعائیں
ان دعاؤں کا بھی دیدار ہونا چاہیے

جھوٹ کے محلوں میں سچ قید ہے اب تک
قفل ٹوٹے تو در و دیوار ہونا چاہیے

طالبؔ ہوں، تو لب پہ شکوہ تو آئے گا
میرے ہر شعر میں انگار ہونا چاہیے

خاموشی اچھی نہیں، انکار ہونا چاہیے
ورنہ جینا بھی فقط مردار ہونا چاہیے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔