بی ۔ایم۔جین اردو پرائمری اسکول جلگاؤں میں - یوم پیدائش رانی لکشمی بائی کے موقع پر اسکول میں خوصی پروگرام کا انعقاد
جلگاؤں (راست)۔ اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بی۔ایم ۔جین اردو پرائمری اسکول، جلگاؤں میں عظیم بہادر خاتون اور جنگ آزادی کی مشہور مجاہدۂ آزادی رانی لکشمی بائی کے یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔
اسکول ھذا کے صدر مدرس اسلم خان سر کی صدارت میں پروگرام منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز چہارم ب کے طالبہ کاوش فاطمہ ندیم بیگ مرزا کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر اول تا چہارم کے طلباء وطالبات نے رانی لکشمی بائی کی زندگی،بہادری اور جہدوجہد آزادی کے موضوع پر تقاریر پیش کیں ۔طلباء و طالبات نے اپنے خطاب میں بتایا کہ رانی لکشمی نے انتہائی مشکل حالات میں بھی ہمت نہیں ہاری اور وطن کی حفاظت کے لیے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا ۔
تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اسکول کے جماعت چہارم ب کی طالبہ*آمنہ شیخ آفتاب نے رانی لکشمی بائی کا خوبصورت کردار ادا کیا۔رانی لکشمی بائی کے لباس میں طالبہ نے ان کی شخصیت، بہادری اور حب الوطنی کو اپنے انداز میں پیش کیا ۔ جسے تمام اساتذہ نے خوب سراہا ۔
اسکول ھذا کے ہیڈماسٹر اسلم خان سر کی رہنمائی میں ثقافتی پروگرام انچارج حفیظ النساء مس، جمیلہ مس اور ثمیرہ مس نے اس پروگرام کا انعقاد کیا ۔
صدارتی خطبے میں صدر مدرس اسلم خان سر طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ رانی لکشمی بائی کی زندگی اور قربانیوں پر روشنی ڈالی ۔ثمرہ مس نے نظامت کی اور جمیلہ مس نے رسم شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے اختتام پر طلباء کو مڈلس سے نوازا گیا ۔
پروگرام نہایت معلوماتی ،پراثر اور کامیاب رہا ۔
پروگرام کی کامیابی میں اسکول ھذا کے تمام اساتذہ رفعت بانو مس، صادق سر، شگفتہ مس، آصف سر، امرین مس،ناظمہ مس،رضوانہ مس،عائشہ مس اور غیر تدریسی عملہ عمران سر اور عرفان بھائی نے بھرپور تعاون کیا اور خصوصی کوششیں کی ۔
Comments
Post a Comment