سینئر ادیب ش۔ شکیل صاحب کی صاحبزادی کے نکاح و ولیمہ کی تقریب، معزز احباب کی شرکت اور دعاؤں کا سلسلہ


سولاپور ( پریس ریلیز ) سنئر ادیب جناب  ش ۔شکیل صاحب کی دخترِ نیک اختر نزہت کا نکاح  محمد شہباز ولد مرحوم محمد عمر  دفعدار  کے ہمراہ 15 نومبر کو نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ عمل میں آیا۔
اس مسرت آمیز موقع کے تسلسل میں بروز پیر 16 نومبر کو ایک پُروقار تقریبِ ولیمہ منعقد کی گئی، جس میں سنئیر صحافی  و شاعر ایوب نلامندو،  انڈین یوتھ اسوسی ایشن کے نائب صدر مظہر اللوڑی،  مشہور ڈرامہ نگار جناب جعفر بانگی اور سلطان اختر سمیت دیگر معزز احباب اور عزیز و اقارب نے پرجوش شرکت فرمائی۔ احباب نے ڈاکٹرجمیل احمد دفعدار, محمد علی عرف  بھیا دفعدار,ش شکیل, اسلم شیخ  کو مبارک باد پیش کی۔ اور نو بیاہتا جوڑے کو دلی دعاؤں سے نوازا اور ان کے روشن و خوشگوار مستقبل کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔