اردو زبان کا اولین تاجدار - حضرت امیر خسرو رح - (گزشتہ سے پیوستہ) ازقلم : محمد ناظم ملی، جامعہ اکلکواں


اردو زبان کا اولین تاجدار - 
حضرت امیر خسرو رح - 
(گزشتہ سے پیوستہ) 
ازقلم : محمد ناظم ملی، جامعہ اکلکواں 

ہندوستان کی سرزمین کو بجا طور پر یہ فخر حاصل ہے کہ وہ رشیو ں منیو ں اور اولیاء کی سرزمین ہیں اور یہ بھی محقق ہے کہ ہندوستان میں اسلام کا فروغ اور اس کا ارتقاء انہی خاکساروں بوریا نشینوں اور صوفیوں کا مرہون منت ہے جنہوں نے اپنی خوش اخلاقی انسان دوستی امن و اشتی اخلاق اور روحانی اقدار کی طاقت اور اس کے بوتے پر سدحا سال سے ظلم و جبر کی تاریکیوں میں ٹھوکریں کھا رہے انسانی معاشرے کو اسلام کی گونا گوں اچھائیوں سچائیو اور اس کی حقانیت سے اشنا کرایا اور ہندوستانی معاشرے کو شان و شوکت اور عزت و افتخار سے زندگی گزارنے کا شعور عطا کیا ایک ایسی مشترکہ تہذیب کی داغ بیل ڈالی جس کی بنیادوں پر اج ہندوستان دنیا میں سیکولرزم اور جمہوریت کا علمبردار بن کر کھڑا ہے دنیا کے اس اسٹیج پر ہندوستان دنیا کی عظیم اور محتم بھی شام جمہوریت کے ساتھ جانا جاتا ہے یہاں یہ لازوال اور مشترکہ تہذیب کی جو اج تک بنیاد مضبوطی سے قائد دائب ہیں اس کے پیچھے انہی رشیوں ممیوں اور اہل اللہ اور اولیاء عظام کی کار فرمائی نظر اتی ہے بعض مرخین نے انکشاف کیا ہے کہ ساڑھے سات سو سال قبل جو اواز حضرت امیر خسرونے لگائی تھی" ہندو ہندی ہندوستان"اج اس کا جلوہ ہندوستان میں ہر جگہ نظر اتا ہے جس کا لازمی نتیجہ یہ نکلا کہ ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ بن گیا ہندو مسلم اتحاد کا نتیجہ ہی ہے کہ ہندوستان اج بھی ترقی پذیر ہے اور ان شاءاللہ مستقبل میں بھی اس کی یہ گنگا جبنی تہذیب پروان چڑھتی ہی رہےگی چاہے نفرتی افراد جتنا بھی بل کھائے اور تڑپے مگر یہ شجر سایہ دار اج بھی اپنی بنیادوں پر کھڑا نظر ارہا ہے اگرچہ کہ اج بھی امن کی راہ میں روڑے ڈالنے والے اور ہندوستانی گنگا جمی تہذیب کو پروان چڑھتے ہوئے اور پھلتے پھولتے ہوئے نہ دیکھنے والے نہ اج بھی اس تہذیب کو توڑنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن یہ محبت امن و امان کا یہ سفر طے ہوتا رہے گا جب تک حضرت امیر خسرو جیسے خدا رسیدہ بزرگوں کی تعلیمات جاری رہے گی فتنہ پروروں کی فتنہ پروری کو کوئی فروغ نہیں ملے گا 
حضرت امیر خسرو بہادر فعال متحرک اور جنگجو ترک قوم سے تعلق رکھتے تھے لیکن قلب و ذہن اور دل و دماغ میں انسانیت کی محبت گھر کی ہوئی تھی نہا خانہ دل احترام انسانیت سے سرشار تھا عرفانی الہی کی بے پناہ دولت ان کے دل و دماغ کو شاد و اباد کیے ہوئے تھی انہوں نے اپنے پیر و مرشد حضرت محبوب الہی حضرت نظام الدین اولیاء رحمت اللہ علیہ کی صحبت بافیض بہت کچھ حاصل کر لیا تھا عوام الناس کی خدمت خلق خدا سے پیار و محبت اور ان کو ہدایت اور راہ راست پر لانے کی فکر ان کو کچھ ایسی دامنگیر ہوئی تھی جو یقینا ایک صالح بندہ خدا کی صحبت ہی سے حاصل ہو سکتی ہے بنا بری وہ اپنے شیخ اور مرشد کامل حضرت نظام الدین اولیاء سے بے پناہ محبت و عقیدت اور گہری ارادت کا تعلق رکھتے تھے یہی وجہ تھی کہ مرشد کامل کی نگاہ نے حضرت امیر خسرو کو بھی ایک مرتاز صالح نیک سیرت بنا دیا تھا اور اگر ڈاکٹر اقبال کے فلسفیانہ کلام سے استدلال کروں تو کہہ سکتا ہوں 
جو ہو ذوق یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں 
نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیر یں
بقول مورخین حضرت امیر خسرو روحانی اقدار کے نہ صرف امین تھے بلکہ انہوں نے تاحیات اسی تعلیم کی نشر و اشاعت اور فروغ میں اپنی حیات مستعار کے سرد گرم بھی گزارے قدرت نے انسانی فطرت حیات کو سمجھنے میں ان کی اعلی صلاحیت اور استعداد عطا فرمائی تھی ان کے کلام اور شاعری کو پڑھنے والا کشا کشا ان کے پیش کردہ روحانی اقدار کی طرف کھینچا چلا اتا محسوس کرتا ہے صالحیت کی تخم ریزی کا عنصر اپنے اندر پیدا ہونا محسوس کرتا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اپنے عہد کے فارسی زبان کے قد اور باصلاحیت شاعر اور مصلح قوم تھے انہوں نے جہاں اپنے کلام سے لوگوں میں ایک انقلاب برپا کر دیا تھا وہیں شاہان وقت کے درباروں میں بھی علم و حکمت کا چراغ روشن کیے ہوئے کھڑے تھے اور اعلائے کلمۃ اللہ کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے تھے باوجود دربار شاہی میں رسائی ہونے کے انہوں نے اپنے لیے کوئی ذخیرہ مال و دولت پسند انداز نہیں کیا بلکہ ایک سچے صوفی منشر کی طرح زندگی گزاری اور دنیا کو کبھی اپنے قریب تک انے نہ دیا اور جو کچھ ان کو حاصل ہوا وہ سب اور سارا مال و دولت انہوں نے بندگان خدا کی بھلائی میں صرف کیا ان کی حیات مستعار کا ایک اہم پہلو یہی ہے کہ وہ ایک قادر الکلام شاعر بڑے فلسفی شاہوں کے مشیر وہ مستشار رہے ہیں ان کا مشرب تھا اگر حالی کی زبان میں کہوں تو کہہ سکتا ہوں 
 
یہ پہلا سبق تھا کتاب خدا کا 
کہ ہے ساری مخلوق کنبہ خدا کا

  ان کی تعلیم کا خلاصہ ہی انسان دوستی ہےاور مخلوق خدا سے ہمدردی ہے اورانکی سیرت ان کے کردار کی مؤید ہیں ورنہ اتنی پذیرائی اور اتنا وقار اتنی عزت و افتخار شاہوں کے درباروں تک رسائی حاصل کر لینے سے بندہ عجب بینی گھمنڈ نیز تکبر جیسی بری خصلتوں کا شکار ہو جاتا ہے ہمارے اس عہد میں ایسے کتنے ہی لوگ مل جائیں گے جو بظاہر تصوف اور صوفیت کا لبادہ اوڑھے دنیا کے حریص اور تم نظر اتے ہیں جس کو سوائے اس کے اور کیا کہا جائے کہ یہ خدع فریب اور دھوکہ کے سوا اور کچھ نہیں " الھم احفظنا منہ"
جاری

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔