ضلعی سطح کے ڈوج بال مقابلوں میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی شاندار کامیابی
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) بھیونڈی نظامپور شہر میونسپل کارپوریشن اور تھانہ ضلع کھیل کود ڈپارٹمنٹ کے مشترکہ اہتمام سے بدھ، 4 نومبر 2026 کو رئیس ہائی اسکول گراؤنڈ، بھیونڈی میں ضلعی سطح کے انٹر اسکول و کالجیٹ ڈوج بال مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا۔ ان مقابلوں میں بھیونڈی تعلقہ کے 18 اسکولوں سے 290 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مقابلے انڈر 14، انڈر 17 اور انڈر 19 عمر کے زمروں میں منعقد کیے گئے۔
ان مقابلوں میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ انڈر 19 گرلز کے فائنل مقابلے میں رئیس جونیئر کالج کی ٹیم نے معلومہ ہائی اسکول کو 3-0 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح انڈر 17 اور انڈر 19 بوائز زمرے میں رئیس جونیئر کالج کی ٹیموں نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کیا۔
کھلاڑیوں کی تربیت و رہنمائی اقراء شیخ، ذاکر انصاری اور مصیب مومن نے کی۔
ادارے کی اس نمایاں کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کی صدر الماز فقیہ، سکریٹری دانیال قاضی، خازن فہد بوبیرے، اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین دانش مدعو، رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین یاسر تاتلی، پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری، وائس پرنسپل عامر صدیقی، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو، سپروائزر اسرار پٹھان و سبطین کشیلکر، مزدان ملا اور وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالعزیز انصاری سمیت جملہ اسٹاف نے کامیاب کھلاڑیوں اور ان کے رہنما اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment