صلاح الدین فرحا ن کو تعلیمی ایوارڈ ملنے پر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن اور عائشہ جیوتی سوسائٹی کی تہنیت
بیدر. 4/نومبر (پریس ریلیز)وزڈم انسٹی ٹیوشنس بیدرکے سکریٹری محمد صلاح الدین فرحان کو راجیہ اتسو ڈے کے موقع پرضلع انتظامیہ بیدر کی جانب سے "تعلیمی ایوارڈ" ملنے پرجناب اسد سلیم صدر عائشہ جیوتی سوسائٹی بیدر اورجناب محمد یوسف رحیم بیدری سکریٹری کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کی قیادت میں دونوں تنظیموں کی جانب سے آج چہارشنبہ کو جناب محمد آصف الدین چیرمین وزڈم انسٹی ٹیوشنس کی موجودگی میں سکریٹری صلاح الدین فرحان کوگلپوشی اور شال پوشی کے ذریعہ تہنیت کے علاوہ مبارک باد پیش کی گئی. مذکورہ افراد کے علاوہ جناب محمد حنیف صاحب (منگلور) مؤظف صدر مدرس، جناب محمد امین الدین نواز صاحب اردو صحافی ورکن کرناٹک اردو اکیڈمی حکومت کرناٹک،جناب سید یداللہ حسینی اردو صحافی نے صلاح الدی فرحان کی گلپوشی و شال پوشی کرکے انھیں مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں شیرینی کی تقسیم عمل میں آئی. جناب صلاح الدین فرحان نے تمام کا شکریہ ادا کیا.
Comments
Post a Comment