محنت ،لگن اور عزمِ مصمم شخیت سازی کے بنیادی عناصر ہیں۔ایم. بی .دلپتی - انجمن کالج میں تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کا افتتاح، طلبہ کے لیے استقبالیہ تقریب منعقد


دھارواڑ، 4 نومبر : (راست) انجمن اسلام کے زیرِ اہتمام انجمن آرٹس، سائنس، کامرس کالج و پی جی اسٹڈیز، دھارواڑ میں تعلیمی سال 27-2026 کی کالج ڈیبیٹنگ یونین اور جمخانہ سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب اور سالِ اول کے طلبہ کے استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی ۔ مہمانِ خصوصی کرناٹک یونیورسٹی کے این ایس ایس یونٹ کے پروگرام کوآرڈینیٹر اور کرناٹک آرٹس کالج کے شعبۂ سیاسیات کے صدر ڈاکٹر ایم۔ بی۔ دلپتی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل محنت، جدوجہد اور لگن طلبہ میں عملی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ان کی شخصیت کی تعمیر و تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کالج کی زندگی محض ڈگری حاصل کرنے تک محدود نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک ایسا اہم مرحلہ ہے جس میں طلبہ اپنی شخصیت کو سنوارنےنظم و ضبط اپنانے، ابلاغی صلاحیتوں کو پروان چڑھانےاورسماجی ذمہ داریوں کا شعور پیدا کرنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ نصابی تعلیم کے ساتھ کھیلوں،ادبی،ثقافتی اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ ان سرگرمیوں کے ذریعے ہی ایک فعال،باصلاحیت اور ہمہ جہت شخصیت پروان چڑھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی میدان میں انجمن کے تعلیمی ادارے ایک چھوٹی جامعہ (منی یونیورسٹی) کی حیثیت سے اپنی علمی و تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر ایم۔ بی۔ دلشاد نے این ایس ایس یونٹ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ انجمن کے تعلیمی اداروں کی ترقی و پیش رفت میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے اور اپنی محنت، لگن اور تعاون سے ادارے کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم حصہ لیا ہے۔صدارتی خطاب میں انجمن اسلام کے نائب صدر الحاج بشیر احمد جہاگیردارنے طلبہ کو والدین کی قربانیوں، محبت اور ان کی امیدوں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ والدین اپنی اولاد کے بہتر مستقبل کے لیے بے شمار قربانیاں دیتے ہیں۔ وہ اپنی ضروریات کو پسِ پشت ڈال کر بچوں کی تعلیم، خوراک، لباس اور دیگر تمام بنیادی ضروریات کا خیال رکھتے ہیں۔ ان کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے فیس ادا کرنے کے ساتھ کتابیں، موبائل فون اور دیگر تعلیمی سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں تاکہ ان کے بچے زندگی میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ا نہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ والدین کی ان بے لوث قربانیوں اور توقعات کو سمجھیں، اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور محنت، لگن اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بنائیں۔ طلبہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے والدین کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کریں اور اپنی کامیابی کے ذریعے ان کی امیدوں پر پورا اتریں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی خوشی اور اطمینان اولاد کی کامیابی اور اچھے کردار میں مضمر ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کالج کے جمخانہ، تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں کے لیے منتخب طلبہ و طالبات کو ان کے عہدوں اور تفویض کردہ ذمہ داریوں کی دیانت داری، نظم و ضبط اور خوش اسلوبی سے ادائیگی کا حلف دلایا۔پروگرام کا آغاز طالبہ سمیہ ملور کی تلاوتِ کلامِ پاک اورمسکان دفعیدار نے شلوک پڑھے۔ فاطمہ چھپرمنی اور ان کے گروپ نے ناڈ گیت پیش کیا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر این۔ بی۔ نالتواڑ نے استقبالیہ کلمات اداکئے۔آئی کیو اے سی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید تاج النساء نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر مہمانوں کی گلپوشی اور تہنیت پیش کی گئی۔ افتتاحی رسم کے طور پر پودے کو پانی دیا گیا اور طلبہ کو حلف دلایا گیا۔ڈاکٹر اسماء انجم نداف نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ ڈاکٹر ایس۔ ایس۔ ادونی نے اظہارِ تشکر کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ایس ۔اے سرگروہ ،سیکریٹری ،الحاج محمد رفیع شرہٹی  خزانچی ،ایجوکیشن بورڈ اراکین جناب یاسین علی ہاویر پیٹ،جناب عبدلعزیز بڑبڑے ،جناب ریاض احمد ننھے صاحب نور،جناب خیرالدین شیخ،ڈاکٹر این ایم مکانداردیگر اساتذہ کرام آفس عملہ اور کثیر تعداد میں طلبہ موجود تھے۔ قومی ترانہ کے ساتھ تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔تقریب کا بنیادی مقصد طلبہ میں تعلیمی، ادبی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا، ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں ایک متوازن، باصلاحیت اور ذمہ دار شخصیت کے طور پر پروان چڑھنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔(رپورٹ:ڈاکٹر بی بی عائشہ چکولی،انجمن ڈگری کالج دھارواڑ)

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔