اقرا سا لار نگر کی طا لبہ اریبہ سعید شیخ کی کراٹے‌مقابلے میں شاندار کامیابی؛ ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب


جلگاؤں: اقرا اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، سالار نگر، جلگاؤں کی جماعت ہفتم کی ہونہار طالبہ اریبہ سعید شیخ نے کراٹے کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈویژنل سطح پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ 14 سال سے کم عمر کے زمرے میں اریبہ نے یہ نمایاں کامیابی حاصل کی اور اول مقام حاصل کیا ہے۔ اب اس کا انتخاب ریاستی سطح کے کراٹے چمپئن شپ مقابلوں کے لیے عمل میں آیا ہے۔

اریبہ نے اپنی محنت، لگن، عزم، مستقل مزاجی اور بہترین کھیل کے مظاہرے سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کی اس نمایاں کامیابی سے اسکول کا نام روشن ہوا ہے۔ اب اسے ریاستی سطح پر اپنے اسکول کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

اریبہ کی اس کامیابی پر ادارے کے صدر محترم ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب، اسکول کمیٹی کے چیئرمین شیخ ظفر سر ، ادارے کے سکریٹری اعجاز ملک صاحب، رشید شیخ صاحب، عبدالمجید میمن، عبدالروف سر ، امین بادلی والا، اور دیگر اراکین، پرنسپل نور محمد شیخ سر ، سپروائزر واجد خان سر، نیز تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر اریبہ کے ساتھ ساتھ اس کی رہنمائی کرنے والے کھیل استاد سیف علی سر کی بھی ستائش کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ اریبہ ریاستی سطح کے مقابلوں میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرکے اسکول اور ادارے کا نام روشن کرے گی۔

اریبہ کی اس کامیابی سے اسکول کے دیگر طلبہ و طالبات کو بھی کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا حوصلہ ملے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔