غزل - ازقلم: افتخار راغبؔ، ریاض، سعودی عرب


غزل - 
ازقلم: افتخار راغبؔ، ریاض، سعودی عرب

دل کو مرے کہرام مچانا آتا ہے
سمجھا دو تم کو سمجھانا آتا ہے

مجھ مظلوم کو آتا ہے شکوہ کرنا
تجھ ظالم کو صرف ستانا آتا ہے

بستے بستے پریم کی بستی بستی ہے
نفرت کو یک لخت جلانا آتا ہے

جاتے جاتے کوئی عادت جاتی ہے
آتے آتے درد چھپانا آتا ہے

یاروں کو بھی کھلانا آتا ہے ان کو
اوروں کو بس خود ہی کھانا آتا ہے

چاہیں تو وہ آب سے آتش بھڑکا دیں
یوں اُن کو آنسو چھلکانا آتا ہے

آسانی ہے ناصح بننے میں راغبؔ
مشکل سے خود کو سمجھانا آتا ہے

افتخار راغبؔ
ریاض، سعودی عرب

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔