اردو کے سینئر صحافی رفیع بھنڈاری کی تہنیت، مومنٹو پیش


بیدر۔ 11/نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری) قومی یوم ِ تعلیم (11/نومبر پیدائش مولانا ابوالکلام آزاد) کے موقع پر آج 11/نومبر چہارشنبہ کو بنگلور میں واقع ودھان سودھاکے بنکوئٹ ہال میں حکومت کرناٹک کے محکمہ اقلیتی بہبود، حج واوقاف کی جانب سے ایک تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں 9/شخصیات اور 5/ادارہ جات کو شالپوشی گلپوشی اور مومنٹو کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر اردو کے سینئر صحافی جناب رفیع بھنڈاری کو جناب یوٹی قادر، وزیراقلیتی بہبود، حج واوقاف کے ہاتھوں شالپوشی، گلپوشی، مومنٹو اور پھل کی ٹوکری کاتحفہ پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات پر مسرت کااظہار کیاگیا۔ اس موقع پر وزیربرائے اعلیٰ تعلیم جناب بسواراج رائے ریڈی، چیرمین کونسل جناب سلیم احمد،سابق وزیر اور رکن اسمبلی بیدر جناب رحیم خان، ایم ایل سیز محترمہ بلقیس بانو اور عبدالجبار صاحب کے علاوہ دیگر موجودتھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق مؤظف IASافسر جناب چرنجیوی سنگھ صاحب کو بھی محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔