رکن پارلیمان ساگر ایشور کھنڈرے کی درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں حاضری ڈاکٹر محمد ادریس احمد قادری بگدلی نے شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی


بیدر، 4 نومبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد):لاکھوں عقیدت مندوں کا روحانی و علمی مرکز درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں حلقہ پارلیمان بیدر کے نوجوان رکن پارلیمان جناب ساگر ایشور کھنڈرے نے اپنے کانگریسی قائدین اور دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے درگاہ شریف کے روحانی ماحول اور تاریخی اہمیت سے واقفیت حاصل کی۔ ملک کے معروف ایوارڈ یافتہ کسان اور پیر طریقت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری بگدلی، سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف کی نگرانی میں مہمان رکن پارلیمان کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں حضرت کی نگرانی میں انہیں درگاہ شریف کی زیارت کروائی گئی۔ اس موقع پر غلاف مبارک پیش کرنے، گلہائے عقیدت نذر کرنے اور ملک و قوم کی سلامتی، امن و آشتی اور خوشحالی کے لیے دعائیہ اہتمام کیا گیا۔ بعد ازاں اجلاس ہال میں ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری بگدلی نے رکن پارلیمان ساگر ایشور کھنڈرے کی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی اور یادگاری مومنٹو پیش کیا۔ اس موقع پر مہمانوں میں جناب وینود اپے، چیئرمین بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی، جناب چن شٹی اور جناب محمد نورالدین مستان بھی شامل تھے۔ ان تمام معزز مہمانوں کی بھی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ درگاہ شریف کا مشاہدہ کرنے اور وہاں کے روحانی و علمی ماحول سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد رکن پارلیمان ساگر ایشور کھنڈرے نے اپنی مسرت کا اظہار کیا اور ڈاکٹر محمد ادریس احمد قادری بگدلی سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست کی۔ اس موقع پر افراد خاندان، مریدین و متوسلین اور دیگر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔