ڈاکٹر شفیع چوبدار کو عالمی یومِ اردو ایوارڈ ملنے پر دلی مبارکباد - محمد عبدالصمد، صحافی، بیدر


ڈاکٹر شفیع چوبدار کو عالمی یومِ اردو ایوارڈ ملنے پر دلی مبارکباد 
محمد عبدالصمد،  صحافی، بیدر

سولاپور کی سرزمین سے تعلق رکھنے والی اردو زبان و ادب کی ممتاز علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر شفیع چوبدار صاحب کو   ’’مولانا عبد الماجد دریابادی عالمی یومِ اردو ایوارڈ برائے زبان و ادب‘‘ سے سرفراز کیے جانے پر دلی مسرت اور قلبی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ڈاکٹر شفیع چوبدار صاحب کی اردو زبان و ادب کے لیے طویل علمی، تدریسی، تحقیقی، تخلیقی اور صحافتی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ خصوصاً غیر اردو داں طبقے میں اردو زبان کے فروغ اور نئی نسل کو اردو سے جوڑنے کے لیے ان کی مخلصانہ کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔ اردو صحافت کے میدان میں بھی آپ نے اپنی تحریروں، حق گوئی اور بے باک صحافتی انداز سے ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔ نئے قلم کاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا بھی آپ کی ادبی خدمات کا نمایاں پہلو ہے۔
بلاشبہ یہ اعزاز صرف ڈاکٹر شفیع چوبدار صاحب کی انفرادی کامیابی نہیں بلکہ سولاپور، مہاراشٹر اور پورے اردو ادبی حلقے کے لیے باعثِ فخر و مسرت ہے۔ یہ ایوارڈ آپ کی برسوں کی علمی و ادبی محنت اور اردو زبان سے بے لوث وابستگی کا اعتراف ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کے علم و قلم میں مزید برکت عطا فرمائے، آپ کی ادبی و صحافتی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور مستقبل میں بھی آپ کو ایسے ہی عظیم اعزازات سے نوازتا رہے۔ آپ کا قلم اسی طرح اردو زبان و ادب کی خدمت اور نئی نسل کی رہنمائی کرتا رہے۔

نیک تمناؤں اور دلی مبارکباد کے ساتھ

محمد عبدالصمد،
صحافی، بیدر

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔