پاکیزہ و پرسکون زندگی - بقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے
پاکیزہ و پرسکون زندگی -
بقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے
آج ہر ایک انسان حیران و پریشان ہے پر سکون زندگی ذہنی و قلبی سکون و چین کے حاصل کرنے کے لئے اپنے طور پر کوشش اور اسباب اختیار کر رہا ہے دنیاوی جاہ و منصب مالداری مقام و مرتبہ شہرت غرص یہ کہ راحت و سکون کے دنیاوی سارے اسباب اختیار کر لئے لیکن پھر بھی ذہنی و فکری تناو اور قلبی بے چینی میں مبتلا ہے بلکہ بسااوقات یہ دنیاوی سارے اسباب ہونے کے باوجود آدمی خودکشی کرنے پر مجبور ہوتا ہے جیساکہ روزانہ پیش آنے والے دنیا کے حالات اور مشاھدات سے ہر کوئی واقف ہے
اس سے یہ بات واضح ہوتی ھیکہ زندگی کا سکوں و چین اور قلبی و ذہنی راحت و سکون دنیاوی اسباب میں نہیں ہے یہ اسباب راحت و سکون تو ہو سکتے ہیں لیکن حقیقی راحت و سکون انمیں نہیں ہے
دنیا میں پاکیزہ زندگی عطا کئے جانے کہ بارے میں اللہ تعالی فرماتے ہیں
جو شخص بھی کوئی نیک کام کریگا خواہ وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ صاحب ایمان ہو تو ہم اس شخص کو بالطف زندگی دینگے اور انکے اچھے کاموں کے عوض میں انکا اجر دینگے ( سورہ نحل)
مفسرین کرام فرماتے ھیکہ یہاں حیات طیبہ سے مراد دنیا کی پاکیزہ اور پر لطف زندگی ہے اگرچہ بعض مفسرین کرام نے اس سے آخرت کی زندگی مراد لی ہے
یعنی جو شخص ایمان کے ساتھ نیک اور صالح عمل کریگا اللہ تعالی اسے پاکیزہ اور پر لطف زندگی عطا فرمائینگے لیکن اسکا مطلب یہ نہی ھیکہ مسلمان کو کبھی زندگی میں فقر و فاقہ بیماری یا تکلیف وغیرہ پیش نہیں آئیگی بلکہ اسکا مطلب یہ ھیکہ قناعت پسندی اور سادگی کی عادت کی وجہ سے اور اللہ تعالی کے ساتھ اس عقیدے کی وجہ سے کہ مجھے اس تنگی تکلیف اور بیماری کے بدلے آخرت کی عظیم الشان ہمیشہ کی نعمتیں نصیب ہونگی اسکی وجہ سے اسے وہ پریشانی اور بے چینی لاحق نہیں ہوگی جو کسی فاجر و فاسق اور کافر کو لاحق ہوتی ہیں کہ چاہے وہ کتنے ہی خوش عیش کیوں نہ ہوں لیکن زیادتی کی حرص و لالچ انھیں چین و سکون سے بیٹھنے نہیں دیتی
حضرت ابن عطیہ فرماتے ھیکہ نیک و صالح مومنین کو اللہ تعالی دنیا میں بھی وہ فرحت و خوشی اور پر لطف زندگی عطا فرماتے ہیں جو کسی حال میں تبدیل نہیں ہوتی اسلئے کہ اسے اللہ تعالی کے وعدوں پر مکمل یقین ہوتا ہے اسطرح ہر مشکل کے بعد آسانی اور تکلیف کے بعد راحت کے عطا ہونیکی امید کی وجہ سے اسکی زندگی بے لطف نہیں ہوتی اور وہ یہ بھی مانتا ھیکہ مجھے ہر تکلیف پر اجر ملیگا اور آخرت میں بھی اسکا بدلہ بڑی نعمتوں کیساتھ ملیگا اسلئے دنیا کے رنج و راحت سرد و گرم کو نیک و صالح مسلمان آسانی کے ساتھ برداشت کرتا ہے
اور یہی ہے وہ حیات طیبہ جو مومن کو دنیا میں نقد ملتی ہے
اسطرح قلبی چین و سکون بھی اللہ تعالی کے ذکر اور یاد کرنیسے عطا ہوتا ہے
اللہ تعالی فرماتے ہیں
خوب سمجھ لو کہ اللہ تعالی کے ذکر سے دلوں کو اطمینان ہوجاتا ہے ( سورہ رعد)
لیکن افسوس یہ ھیکہ مسلمان قرآن مجید پر ایمان رکھنے کے باوجود پاکیزہ باعزت اور پرسکون زندگی کے حصول کے لئے قرآنی اصولوں کو چھوڑکر غیروں کے طریقے اپنا رہا ہے جن سے کبھی بھی پر سکون اور راحت والی زندگی نصیب نہیں ہوسکتی بلکہ پریشانیوں میں ہمیشہ اضافہ ہی ہوتا رھیگا
اسلئے مسلمانوں کو چاہیئے کہ زندگی کے ہر شعبے میں شریعت کے احکامات پر عمل کرے اور دینداری اختیار کرے اس سے اللہ تعالی آخرت کی زندگی کیساتھ دنیاوی زندگی میں بھی سکون و چین عطا فرمائینگے
اللہ تعالی ہمیں اپنی مرضی کے موافق زندگی گذارنیکی توفیق نصیب فرمائے
مولوی شبیر عبدالکریم تانبے
Comments
Post a Comment