فروغ اردو میں ریاستِ مہاراشتراکو نمایاں ومنفردمقام بالاپور میں سابق جج جناب منظور ندیم کے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی


حیدرآباد۔3/نومبر (پریس نوٹ) ریاست مہاراشترا اردو زبان کے لئے کافی زرخیز زمین ثابت ہوئی ہے یہاں کے لوگوں نے اردو سے محبت کا عملی ثبوت فراہم کیا ہے انگریزی میڈیم کے بیشتر اسکولس میں اردو بحثیت دوسری زبان پڑھائی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز شاعر و ادیب ڈاکٹر محسن جلگانوی نے کیاوہ کل شب ضلع اکولہ میں انجمن تحفظ اردو ادب، بالاپور مہارشترا کےزیر اہتمام کےستار خان فنکشن ہال میں منعقدہ عظیم الشان مشاعرہ سے بحثیت صدر مخاطب تھے۔ اس تقریب میں جناب منظور ندیم صاحب، سابق سیشن جج ناگپور کے شعری مجموعہ اقبال جرم کی رسمِ اجرائی پروفیسر زینت اللہ جاوید کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ڈاکٹر محسن جلگانوی نے اپنا سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ منظور ندیم صاحب منصف کے مصروف ترین عہدے پر رہتے ہوئے بھی اردو ادب کادامن نہیں چھوڑا وہ مجرمین کو سزائیں سناتے ہوئے بھی گیسو اردو سنوارتے رہے ان کی شاعری مطالعہ اور مشاہدہ کا حسین سنگم ہے۔سابق پرنسپل، اکولہ جناب فصیح اللہ نقیب نے" اقبال جرم " پرتبصرہ کیا۔بلڈانہ
  کے مشہور فزیشن و شاعر ڈاکٹر گنیش گیکواڑ آغازنےشمع فروزاں کرکے مشاعرہ کا آغاز کیا۔ممتاز شاعر و صحافی جناب سعداللہ خان سبیل ایڈیٹر آرسی ٹی وی حیدرآباد،جناب قاضی سعید افسر اچلپوراورجناب شکیل اعجاز اکولہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شہ نشین پر موجود تھے۔فاروق رضا کی نعت اقدس سے مشاعرہ کا آغاز ہوا۔جناب مستقیم ارشد نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔صدر مشاعرہ ڈاکٹر محسن جلگانوی کے علاوہ صاحب جشن جناب منظور ندیم، نعیم اختر برہان پوری، فرحان دل مالیگاوں،سعداللہ خان سبیل حیدرآباد ، ڈاکٹر گنیش گیکواڑ آغازبلڈانہ ، ، فصیح اللہ نقیب ، قاضی سعید افسر،نفیسہ حیا احمد نگر ، فاروق رضا شیگاوں ، پروفیسر زینت اللہ جاوید، ناز پروائی امراوتی، ڈاکٹر انجم عروج ناگپور، عارف زماں بالا پور ،مقصود اشرف،عبدالاحد امجد،فہیم اختر، محب وفا ، اشفاق احمد اشفاق ،شہزاد انوار، عاقب ضمیر، التمش شمس، خبیب تابش، عمران ثانی، اظہار ارشد، غلام جاوید و دیگر نے اپنا کلام پیش کرکے داد وتحسین حاصل کی۔اس موقع پر با ذوق سامعین کی کثیر تعداد کی شرکت سے مشاعرہ گاہ تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا لوگوں نے کھڑکیوں اور دروازے میں کھڑےہوکر بھی مشاعرہ سے حظ اٹھایا۔ صاحب جشن جناب منظور ندیم کے فرزند ڈاکٹر زبیر ندیم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔