نکاح کے سلسلے میں اولیاء و گواہان کی اہمیت وضرورت - بقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے
نکاح کے سلسلے میں اولیاء و گواہان کی اہمیت وضرورت -
بقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے
اللہ تعالٰی نے اپنی کسی حکمت و مصلحت کے تحت عقل و فہم، سمجھ بوجھ،دور اندیشی ، صبر و تحمل ،جسمانی طاقت و قوت معاشی و دیگر ذمہداریوں کو سنبھالنے اور صحیح طور پر انکو پورا کرنے میں مردوں کو عورتوں پر فوقیت و فضیلت اور حکمرانی عطا فرمائی ہے جیسا کہ قرآن مجید اور احادیث مبارکہ کی تعلیمات سے واضح ہوتا ہے
عورت چونکہ شرم و حیا کا پیکر وزیور ہے اسلئے عورت کا خود اپنے طور پر اپنا نکاح کرنا یہ اسکے شرم و حیا اور حسن اخلاق و عادات کے خلاف ہے اسلئے شریعت نے اسکے نکاح کے سلسلے میں اسکے ولی و سرپرست ہونے کو شرط و ضروری قرار دیا ہے اور عورت کو بھی اپنے طورپر اپنا یا کسی دوسرے کا بھی نکاح کرانے سے حدیث مبارکہ میں منع کیا گیا ہے
حدیث شریف میں ھیکہ
جو عورت بھی اپنا نکاح ولی کی اجازت کے بغیر کرے تو اسکا نکاح باطل ہے ( احمد ، ابوداود)
دوسری حدیث میں ھیکہ
نہ تو عورت کسی عورت کا نکاح کرے اور نہ خود اپنا ( ابن ماجہ )
اسلئے عورت کے اولیاء یا انکی اجازت سے وکالت کے ذریعے ہی عورت کا نکاح منعقد ہوگا
ولی یعنی سرپرست سے مراد ایسا شخص کہ جسکا فیصلہ اور اسکی بات دوسرے پر نافذ ہو چاہے اسکی مرضی ہو یا نہ ہو اسلئے عورت کے نکاح کے سلسلے میں اسکے اولیاء کی ترتیب میں سب سے مقدم اسکا باپ پھر دادا پھر اسکا بھائی پھر دیگر اسکے باپ کی طرف سے اسکے قریبی رشتے دار
بالفرض مطلقہ یا بیوہ عورت اور انکے اولاد کی تعلیم و پرورش اگر ننھیالی رشتے دار کررہے ہوں اور انکے اولاد کی تعلیم و تربیت میں انکے والد یا والد کے رشتہداروں کا کوئی تعاون نہ رہا ہو یا کم رہا ہو تو بسااوقات ایسی لڑکیوں کے نکاح کے سلسلے میں انکے اولیاء چاہے پھر وہ باپ و دادا ہوں یا کوئی اور ولی و سرپرست ہوں انکی اجازت و رضامندی کا کوئی پاس و لحاظ نہیں رکھا جاتا بلکہ ننھیال والے ہی خود ولی و سرپرست بن کر اسکا نکاح کرادیتے ہیں یہ شرعی نقطہ نظر سے صحیح نہیں ہے اسلئے کہ مالی تعاون نہ کرنیکی وجہ یا کم کرنیکی وجہ سے نہ رشتے داری ختم ہوتی ہے اور نہ اس سے ولی یا سرپرست ہونیکی صلاحیت ختم ہوتی ہے اسلئے اسکی اصلاح و درستگی ضروری ہے
ولی اور سرپرست ہونے کے لئے شریعت نے کچھ شرائط و قیود مقرر فرمائے ہے کہ انکی موجودگی کے بغیر اسکا ولی یا سرپرست ہونا صحیح نہیں
ولی کا مسلمان ہونا کوئی غیر مسلم کسی مسلمان لڑکی کا ولی اور سرپرست نہیں ہوسکتا اسطرح ولی و سرپرست کا عاقل و بالغ ہونا اور اسکا فاسق و فاجر نہ ہونا یہ بھی ضروری ہے
حدیث شریف میں ھیکہ
بغیر ولی مرشد کے نکاح ( صحیح) نہیں
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ھیکہ حدیث شریف میں مرشد سے مراد عادل ہونا ہے
اسیطرح نکاح کے صحیح و درست ہونے کے لئے دو مسلمان عاقل بالغ عادل گواہوں کا ہونا بھی ضروری ہے عادل یعنی وہ فاسق و فاجر نہ ہوں یعنی گناہ کبیرہ کا ارتکاب کرنے والے اور گناہ صغیرہ پر اصرار کرنے والے نہ ہوں
حدیث شریف میں ھیکہ ولی اور دو عادل گواہوں کے بغیر نکاح ( صحیح) نہیں ہے اور جو اسکے بغیر ہوگا وہ باطل ہے ( ابن حبان) اسلئے کہ نکاح کے بعد میاں و بیوی پر ایک دوسرے کے اعتبار سے حقوق ذمہداریاں اور احکامات مرتب ہوتے ہیں اسلئے شریعت نے اس موقع پر کم از کم ایسے دو گواھوں کی موجودگی کو ضروری قرار دیا جو قابل اطمینان اور قابل اعتماد ہوں
لیکن آج عام طورپر نکاح کے سلسلے میں لڑکی کے اولیاء اور نکاح کے وقت گواھان کے سلسلے میں شریعت کے احکامات کا کوئی پاس و لحاظ نہیں کیا جاتا بلکہ ایسے افراد نکاح کےسلسلے میں ولی یا وکیل بنائے جاتے ہیں جنکے اندر شرعی اعتبار سے ولی یا وکیل بننے کی صلاحیت نہیں ہوتی
اسطرح گواھان بھی ایسے مقرر کئے جاتے ہیں جو شرعی اعتبارسے گواہ بننے کے قابل نہیں ہوتے بلکہ دیگر دنیاوی معاملات میں ایسے افراد کی گواہی کا کوئی اعتبار نہیں کیا جاتا اور نہ ان پر بھروسہ کیا جاتا ہے
یہ ہماری دینی بے حسی اور دلوں میں دینی تعلیمات کی عظمت واہمیت کے کمی کی علامت ہے
ولی وکیل یا گواہ بننا یہ کوئی اعزاز واکرام کا منصب نہیں ہے بلکہ دینی فریضہ ہے اسلئے اسکے قابل و لائق افراد کو ہی ولی وکیل اور گواہ بنانا چاہئے
اللہ تعالی ہمارے دلوں میں دینی تعلیمات و احکامات کی عظمت و اہمیت عطا فرمائے
مولوی شبیر عبدالکریم تانبے
Comments
Post a Comment