انجمن اسلام دھارواڑ میں کرناٹک راجیوتسوا کا شاندار انعقادریاست کی تشکیل، زبان و ثقافت کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے فروغ پر مقررین کا اظہارِ خیال


انجمن اسلام دھارواڑ میں کرناٹک راجیوتسوا کا شاندار انعقاد
ریاست کی تشکیل، زبان و ثقافت کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے فروغ پر مقررین کا اظہارِ خیال

دھارواڑ، یکم نومبر : (راست) انجمن اسلام دھارواڑ میں کرناٹک راجیوتسوا نہایت جوش و خروش، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبات کے ساتھ منایا گیا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹرحضرت صاحب نداف نے اپنے خطاب میں ریاست کرناٹک کی تشکیل کے تاریخی پس منظر، کرناٹک کے اتحاد کے لیے عظیم رہنماؤں کی جدوجہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کنڑ زبان و تہذیب کے تحفظ اور فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مادری زبان، تہذیبی ورثے اور ثقافتی اقدار کی حفاظت ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔صدرِ انجمن جناب محمد اسماعیل ٹامٹگار نے اپنے صدارتی خطاب میں باہمی اتحاد، قومی یکجہتی اور تہذیبی اقدار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس طرح کی تقریبات کو مختلف زبانوں اور ثقافتوں کے درمیان محبت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔اس موقع پر انجمن اسلام کے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران، اساتذہ، غیر تدریسی عملے اور طلباءو طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نائب صدر الحاج بشیر احمد جہاگیردار نے مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر انجمن کے سکریٹری الحاج سید قدیرناظم اے سرگیرو، خازن الحاج محمد رفیق سی شیراہٹی، جناب ریاض نھنے صاحب نوَر، الحاج خیرالدین شیخ اور تعلیمی بورڈ کے تمام اراکین موجود تھے۔ کالج کے پرنسپل کے علاوہ انجمن کے دیگر ذیلی اداروں کے سربراہان ڈاکٹر این بی نالتواڑ، جناب عبدالمتین بیڑی والے، جناب ظہیرالدین اے منگلگٹی، جناب این ایچ پاٹل، جناب توفیق مرزا اور جناب عبدالرحمن ہری ہر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔پروگرام کی نظامت جناب مقبول اور جناب راؤ نے انجام دی۔ جناب عنایت ملور نے مہمانِ خصوصی کا تعارف پیش کیا، جبکہ محترمہ فاطمہ کِتّور نے اظہارِ تشکر کیا۔یہ تقریب نہایت شاندار، منظم اور باوقار انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔(رپورٹ: ڈاکٹر بی بی عائشہ چکولی، انجمن ڈگری کالج ، دھارواڑ)

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔