اردو ادب کو نیا وقار بخشنے والا سولاپور کا ستارہ ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار - ازقلم : عبدالمنان شیخ ،سولاپور۔


اردو ادب کو نیا وقار بخشنے والا سولاپور کا ستارہ ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار
ازقلم : عبدالمنان شیخ ،سولاپور۔

سولاپورکے اردو ادب کو نیا وقار بخشنے والا سولاپور کے ادبی حلقے کا ستارہ ڈاکٹر شفیع چوبدار صاحب کو " مولانا عبد الماجد دریابادی عالمی یوم اردو ایوارڈ" دہلی کی جانب سے ایک با وقار بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس باوقار ایوارڈ سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد ۔۔۔۔! 
آ پ کی اردو زبان کی تدریس،تخلیق وتحقیق،صحافتی خدمات کے ساتھ اردو زبان وادب کی بقاء و ترویج اور ادبی خدمات کے اعتراف میں جو آپ کو ایوارڈ ملا آپ کا اعزاز کیا گیا یہ صرف ہمارے لیے نہیں سولاپور والوں اور پورے مہاراشٹر کے ادبی حلقے کے لیے فخر و افتخار کی بات ہے ۔
آ پ کی ادبی خدمات،تحقیقی لگن، غیر اردو دا ں طبقے کو اردو زبان سکھانے کی آ پ کی مخلصانہ کوشش بے مثال ہے ۔اردو صحافتی میدان میں صدائے مہاراشٹر برقی اخبار کے لیے آ پ کی مسلسل محنت ،حق گوئی،بے باکی ،بے لاگی ،بے خوفی نے برقی خبر نامے میں تہلکہ مچایا ہے اور نئے قلم کاروں کو لکھنے کا موقع فراہم کیا ۔اپ کی تخلیقی صلاحیتیں،تحریریں ضمیر کو جھنجھوڑ تی ہیں۔آپ کی کئی تصانیف اس کا بین ثبوت ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کے علم وقلم میں مزید برکت عطا فرمائے اور آ پ کے ادبی خدمات کو قبول فرمائے ۔مستقبل میں ایسے کئی ایوارڈز آپ کو حاصل ہوتے رہیں۔ 

تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں

نیک خواہشات کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔!
عبدالمنان شیخ ،سولاپور

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔