ضلعی سطح کے بیت بازی مقابلے میں انجمن جونیئر کالج کھامگاؤں کی طالبات نے حاصل کی شاندار جیت
کھان گاؤں (راست) 22 نومبر بروز سنیچر بلڈانہ ضلع کی تاریخی بستی روہین کھیڑ میں نیشنل اردو ہائی اسکول روہین کھیڑاور قیصر الجعفری فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ضلعی سطح پر بیت بازی کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔۔۔۔ جس میں ضلع بھر کے اردو مدارس کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔۔۔ کڑے مقابلے کے بعد بالآخر انجمن جونیئر کالج کی طالبات ترنم سید ہارون، جمیلہ کشف اظہار الحق فاروقی اور عینتہ المرضیہ سید عارف نے تمام ٹیموں کو شکست دے کر ضلع بھر میں اپنی برتری ثابت کی ۔۔ ان طالبات کو توصیفی اسناد اور 5100 روپئے کے نقد انعامات سے نوازا گیا ۔۔۔۔ اسی پروگرام میں اعزازی مہمان انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کے سابق پرنسپل محترم ضیاء الدین صاحب کو ان کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں سپاس نامہ اور شال پیش کرکے ان کا استقبال کیا گیا ۔۔۔۔ نیز انجمن جونیئر کالج کے لکچرر اور ابھرتے ہوئے شاعر جناب خبیب تابش صاحب کو ادبی میدان میں ان کی سرگرمیوں کے اعتراف کے طور پر محب اردو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔۔۔
اس عظیم الشان مقابلے کی صدارت بمبئی سے آئے ہوئے مہمان اور عظیم شاعر قیصر الجعفری کے فرزند شاعر و ناظم جناب عرفان جعفری نے کی جبکہ جناب یوسف دیوان ( شاعر و ناظم) اور جناب غنی غازی ( صحافی و ادیب) بطور مہمانان خصوصی شریک ہوئے ۔۔۔۔۔ معروف شاعر انس نبیل بھی اس پروگرام میں موجود تھے
انجمن جونیئر کالج کی طالبات کی اس شاندار کامیابی پر ادارے کی کلچرل کمیٹی کے کنوینر فضیل ارشد خان نے طالبات اور کلچرل کمیٹی کے ممبران زاہد رضا سر خبیب تابش سر اور انس نبیل سر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان اساتذہ کی رہنمائی اور طالبات کی شاندار کارکردگی نے ادارے کی عظیم الشان روایات کو برقرار رکھا ہے ۔۔۔۔۔
پرنسپل جناب احفاظ الحق خان
نے بچیوں کا پرتپاک استقبال کیا ان کی حوصلہ افزائی کی اور اس طرح کی سرگرمیوں کو طلبہ کی شخصیت کے نشوونما کے لیے ضروری قرار دیا انجمن جونیئر کالج کی طالبات کی شاندار کامیابی پر شہر بھر کے عوام اور محبان انجمن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔۔۔۔
ادارے کے صدر جناب ڈاکٹر وقار الحق خان صاحب نے بھی کامیاب طالبات ان کے سرپرستوں اور کلچرل کمیٹی کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی ہے
Comments
Post a Comment