ریاستی وزیر یو ٹی قادر کا عیدگاہ بیدر کا دورہ، ترقیاتی کاموں کے لیے تعاون کی یقین دہانی


بیدر، 22 نومبر (نامہ نگار): ریاستی وزیر برائے اوقاف و اقلیتی بہبود جناب یو ٹی قادر نے بیدر عیدگاہ کا دورہ کیا اور عیدگاہ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ مختلف ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر عیدگاہ کمیٹی کے صدر جناب سید مبشر علی ابو اور معتمد عمومی جناب سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ نے عہدیداران و اراکین کمیٹی کے ہمراہ وزیر موصوف کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمان وزیر جناب یو ٹی قادر اور سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بیدر جناب محمد رحیم خان کو جبہ پہناکر تہنیت پیش کی گئی۔ دورانِ دورہ عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے وزیر موصوف کو ایک یادداشت پیش کی گئی، جس میں عیدگاہ میں مجوزہ ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولیات سے متعلق ضروریات کی نشاندہی کی گئی۔ وزیر یو ٹی قادر نے یادداشت وصول کرتے ہوئے کمیٹی کو یقین دلایا کہ پیش کردہ مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور مجوزہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے ضروری تعاون اور اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پرعہدیداران و اراکین کمیٹی،اور جناب سید منصور احمد قادری انجینئر، جناب عبدالعزیز منا کارپوریٹر اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔