خوشیوں کی تقسیم - بقلم : فوزیہ شیخ، وسئی ممبئی
خوشیوں کی تقسیم -
بقلم : فوزیہ شیخ، وسئی ممبئی
نومبر کی ایک سرد صبح تھی اور اسکول میں 'یومِ اطفال' کی تقریب دھوم دھام سے منائی جا رہی تھی۔ گیٹ کے باہر پھٹے پرانے کپڑوں میں ملبوس ننھا فیضان ہاتھ میں پھول لیے کھڑا اندر کی رونقیں حسرت سے دیکھ رہا تھا۔ اتنے میں اسکول کے اندر سے سات سالہ ارمان اپنے والد کے ساتھ باہر نکلا، جس کے ہاتھ میں مٹھائی اور تحفوں کا ڈبہ تھا۔ ارمان نے فیضان کی اداسی بھانپ لی اور فوراً اس کے پاس جا کر اپنا چاکلیٹ کا ڈبہ اسے تھماتے ہوئے مسکرا کر کہا، "یہ لو دوست، آج ہمارا دن ہے۔" فیضان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے اور اس نے بدلے میں اپنا سب سے خوبصورت گلاب ارمان کو دے دیا۔ دونوں بچوں کی اس معصوم دوستی نے وہاں موجود سب لوگوں کے دل جیت لیے۔
اخلاقی سبق: اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے، اور معصوم بچپن امیری غریبی کے ہر فرق سے بالاتر ہوتا ہے۔
فوزیہ شیخ
Comments
Post a Comment