محترمہ انجم حسن ‘‘ انگریزی ادب کی مایہ ناز ادیبہ ‘ شاعرہ و نقاد ‘ ! - ازقلم : ڈاکٹر جی۔ایم۔پٹیل پونہ


"محترمہ انجم حسن"  انگریزی ادب کی مایہ ناز ادیبہ،  شاعرہ و نقاد ! - 
ازقلم :  ڈاکٹر جی۔ایم۔پٹیل پونہ
 رابطہ ؛ 9822031031
  
انجم حسن ایک معروف افسانہ نگار کئی تصانیف کی مصنفہ ہیں۔ ان کی تازہ ترین کتاب، کہانیوں کا مجموعہ ' ( (A Day in the Life ہے۔علاوہ از ایں 2010 میں طویل بیانیہ صحافت پر مبنی ہندوستان کے پہلے رسالہ کی حیثیت سے اپنے نئے روپ میں سامنے آنے کے بعد سے ’’The Caravan ‘‘ ملک کے اس انتہائی معتبر اور فکری اعتبار سے متحرک و توانا جرائد میں سے ایک کی مدیر اعلیٰ کے طور پر اپنی شناخت کو قائم بنا رکھی ہےں اور ہندوستانی و جنوبی ایشیائی میڈیا کے لیے نئے معیارات متعین کیے ہیں۔ سیاست، ثقافت، کاروبار، سماج، میڈیا، ماحولیات اور فنون لطیفہ جیسے شعبوں کا احاطہ کیا جاتا ہے انجم حسن گہری اور تفصیلی رپورٹنگ، بے باک تبصرے، اہم اور انوکھے تحقیقی مضامین، بصیرت افروز ادبی تنقید اور دیگر کئی طرح کے مواد شائع کرتی ہیں ۔
انجم حسن 1972 میں شیلانگ، میگھالیہ میں پیدا ہوئیں۔ فی الحال بنگلور، کرناٹک (بھارت میں مقیم ہیں ۔ آپ شیلانگ میں پلی بڑھیں اور کئی اعتبار سے 1970 کی دہائی کے اواخر اور 80 کی دہائی کے ایک عام ہندوستانی متوسط طبقے کے بچے کا بچپن تھا۔ایک محفوظ اور پرسکون ماحول، مگر حد سے زیادہ آسائشوں یا مراعات کے بغیر؛ جہاں تعلیم کو مرکزی حیثیت تو حاصل تھی مگر کامیابی کو کوئی جنون یا بت نہیں بنایا گیا تھا۔آپ نے شیلانگ کی نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی سے ’’فلسفے ‘‘میں گریجویشن کیا۔
انجم حسن کے رفیق حیات سویڈش مصنف ،سیاح اور کرائم ناول نگار ’’ زیک او'یہ ’Zac O'Yeah. ‘ ہیں ۔ زیک او'یہ کے بنگلورو کے پس منظر میں لکھے گئے جاسوسی ناولوں اور مہاتما گاندھی کی سوانح عمری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انجم حسن اور آپکے شوہر بنگلورو اور کورگ Coorg درمیان مقیم ہےں اور اکثر ایک دوسرے کے لیے اولین قاری اور ادبی نقاد کا کردار ادا کرتے ہیں ۔
انجم حسن کی ،سوچ و فکرمیں گہری سچائی ہے۔ ایک مصنفہ کے لیے اپنی کتابوں، خیالات اور باطنی دنیا میں سمٹ جانا بلاشبہ بہت پرکشش ہوتا ہے، لیکن معاشرے اور اپنے طبقے سے کٹ کر لکھی جانے والی تحریریں اکثر اپنی جڑیں کھو دیتی ہیں۔ حقیقی ادب وہی ہے جو باطنی گہرائی کے ساتھ ساتھ بیرونی دنیا کی تلخ و شیریں حقیقتوں کا آئینہ دار ہو۔یعنی اپنی کتابوں اور خیالات کے ساتھ اپنی ذات کی دنیا میں سمٹ جانا اور اسی انداز میں ادبی زندگی بسر کرنا۔ مگر بار بار انسان کو اس طبقے اور معاشرے کی طرف لوٹنا پڑتا ہے جس سے اس کا تعلق ہے، اور ان پہلووں پر غور و فکر کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ایک افسانہ نویس کی حیثیت سے یہی آپکی کشمکش ہے کہ اس آگہی اور ان سوالات کو افسانہ میں کیسے سمویا جائے اور اسے اپنے عہد کا ترجمان کیسے بنایا جائے، جبکہ اس دوران افسانہ کی اپنے اصولی حیثیت اور تخلیقی سالمیت بھی برقرار رہے۔
 ابتدائی ادبی سفر میں مطالعہ کے جنون میں ا س انہماک کے ساتھ کہ حقیقی دنیا کے پس ِ پشت چلی جاتیں اور خصوصی طور سے ’’ژاں پال سارتر ( 21، جون 1905۔ 15 اپریل 1980 ئ ) بیسویں صدی کے ایک عظیم فرانسیسی فلسفی، ناول نگار اور ادبی نقاد، جن کا تعلق’ فلسفہِ وجودیت‘ سے تھا۔؛ وہ یہ تصور کرتے تھے کہ کتابوں میں موجود باتیں ہی اصل زندگی ہے اور حقیقی زندگی محض ایک معمولی سا افسانہ۔ جہاں تک اثرات کی بات ہے، بعد مطالعہ انجم حسن پر اسقدر پر اثر اثابت ہوا کہ آپ انہیں کی باطنی شاگردہ بن گئیں ۔
 آپ کی تصانیف میں شاعری کا مجموعہ ' Street on the Hill شامل ہے، جس کے لئے آپ کو2006 میں’’ ساہتیہ اکیڈمی ‘‘ ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ (A Day in the Life) یہ بھی کہانیوں کا مجموعہ ہے جس کے لیے آپ کو 2019ئ میں 'ویلی آف ورڈز' ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ 
انجم حسن کو ناول دی کاسموپولیٹنز ‘ نیتی، نیتی اور لونیٹک ان مائی ہیڈ‘ مختصر کہانیوں کے مجموعے اے ڈے ان دی لائف اینڈ ڈیفیکلٹ پلیزرز اور شعری مجموعہ اسٹریٹ آن دی ہل کے لیے بڑے پیمانے پر جانا جاتا ہے۔ انجم، حال ہی میں،’’ کاروان ‘‘میں بطور ایڈیٹررہیں۔ وہ کینٹربری یونیورسٹی میں چارلس والیس رائٹر ان ریزیڈنس ‘‘اور اشوکا یونیورسٹی میں تخلیقی تحریر کی وزٹنگ پروفیسر رہی ہیں۔ وہ فی الحال ’’ہومی بھابھا فیلو ہیں‘‘۔آپ واقعی ایک مایہ ناز ادیبہ ہیں جن کی تحریریں بین الاقوامی اور قومی ادبی جرائد جیسے کہ گرانٹا (Granta)اور The BafflerاورThe Los Angeles Review of books) میں شائع ہو چکی ہیں۔ آپ 2019 JCB Prize for Literature ‘ انعام برائے ادب کی 5 رکنی جیوری کا حصہ بھی رہ چکی ہیں، جس نے اس سال کی طویل فہرست (Longlist) اور بعد میں فاتح حتمی کا انتخاب کیا تھا۔
آپ کی مختصر کہانیاں، مضامین اور نظمیں گرانٹا، بافلر، فائیو ڈائلز، واسفیری، ڈرابرج، دی لاس اینجلس ریویو آف بکس، دی ایشیا لٹریری ریویو، کاروان اور کئی انتھالوجیز میں شائع ہو چکی ہیں۔اب آپ اس سال JCB انعام برائے ادب کے لیے جیوری کی رکن بھی ہیں، جس نے حال ہی میں 2019 کے لیے اپنی طویل فہرست کا اعلان کیا ہے۔ 
’’آپ کاسفر غیر محسوس طریقے سے شروع ہوا۔ بچپن میں ایک عادی مصنفہ ، اور ایک بالغ کے طور پرایک شاعرہ۔ابتدا ئی دور میں خاص طور پر ہم عصر ہندوستانی شاعروں کے جائزے لکھنا جاری رکھااور ایک حلیف شاعر ہ کے طور پر مطالعہ نے آپ پر ایک جذباتی دباؤ کو محسوس کرنا شروع کیا جو ایک جنون سا طاری رہا اور وہی جنون تحریر و شاعری کا باعث بنتا گیا۔علاوہ از ایں بچپن میں لارڈ آف دی رِنگس پڑھا اور فریفتہ ،سحر انگیز ہو گئں اور پھر دوسری کتابوں کی طرف رخ موڑ لیز۔ آپکی جبلت واقعی افسانوں میں حقیقت پسندی کے لیے تھی لیکن ایسی کتابیں جو تصوری خیال کو حقیقی بنا سکتی ہیں، جن کی اندرونی منطق مکمل طور پر قائل ہو، وہ بھی ایک پل تھی۔شاید ایک واقعی ایسی دنیا میں رہتے تھے جو کسی حد تک خیالی یا مصنوعی تھی۔ ہو سکتا ہے کہ یہ محض اس دور کا مزاج ہو۔ 80 کی دہائی کے وسط تک آپ کے پاس ٹیلی ویژن یا کوئی اور م

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔