انجمن ترقی اردو (ہند)، کرناٹک،بنگلورو کی اعزاز ی تقریب


بنگلور (راست) ایس ایس ایل سی اور پی یوسی کے امتحانات میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں انجمن ترقی اردو (ہند) کرناٹک، بنگلورو کی جانب سے ایک پروقار تہنیتی اجلاس بتاریخ 14 نومبر2026 بروز ہفتہ صبح 11 بجے بمقام ڈاکٹر ممتاز احمد خان میموریل ہال، الامین کمبل پوش اسکول، کرنل ہل روڈ، بنگلورو مقرر ہے۔ اس اجلاس میں پہلے سے رجسٹریشن کئے ہوئے طلبہ و طالبات کو انجمن کی جانب سے توصیفی سند، تمغہ اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔ تمام اسکولوں کے ذمہ داران سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنے اداروں کے رجسٹرڈ طلبہ و طالبات کو ہمراہ لے کر اس اجلاس میں صبح 10:30 بجے تک مقامِ اجلاس پر پہنچ جائیں۔اہم اطلاع: اس پروگرام کے لئے رجسٹریشن کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ اب نئے طلبہ و طالبات کے لئے رجسٹریشن کی گنجائش نہیں ہے۔ مبین منور، جنرل سیکریزی، انجمن ترقی اردو (ہند)، کرناٹک، بنگلورو

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔