پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع کو پُرتپاک مبارک باد و دلی تہنیت


تما پور : بزمِ رہبر فروغِ اردو زبان، تماپور کی جانب سے علم و ادب کی ممتاز و معتبر شخصیت محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار صاحب کو ’’مولانا عبد الماجد دریابادی عالمی یومِ اردو ایوارڈ برائے اردو زبان و ادب‘‘ سے نوازے جانے پر دلی مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔
یہ باوقار اعزاز اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، نئی دہلی کی جانب سے 09 نومبر 2026ء، بروز پیر، غالب اکیڈمی، نئی دہلی میں منعقد ہونے والی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔
محترم ڈاکٹر صاحب کی تدریسی، علمی و ادبی خدمات اور اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے ان کی مخلصانہ کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔ یہ اعزاز ان کی گراں قدر خدمات کا شایانِ شان اعتراف ہے۔ بزمِ رہبر فروغِ اردو زبان، تماپور آپ کی اس نمایاں کامیابی پر مسرت و افتخار کا اظہار کرتی ہے۔
دعا ہے کہ ربِ کریم آپ کو صحت و تندرستی، درازیِ عمر اور مزید علمی و ادبی کامرانیوں سے نوازے۔ اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے آپ کا فیضانِ قلم اسی طرح جاری و ساری رہے۔ آمین!

منجانب:
رہبر تماپوری
بزمِ رہبر فروغِ اردو زبان، تماپور

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔